وزارتِ تعلیم
وسیع اوپن آن لائن کورسز
Posted On:
25 JUL 2022 6:49PM by PIB Delhi
ایک سو بارہ (112) یونیورسٹیوں نے سویم پورٹل کے ذریعے جون، 2022 تک وسیع اوپن آن لائن کورسز (ایم اواوسیز) کی پیشکش کی ہے۔
تعلیمی مواد کو کل 15 زبانوں میں 19 کثیر لسانی سویم پربھاٹی وی چینلوں کے ذریعے نشر کیا جاتا ہے۔
این ای پی 2020 ہندوستانی اشاروں کی زبان (آئی ایس ایل) کو معیاری بنانے اور سماعت سے محروم طلباء کے استعمال کے لیے قومی اور ریاستی نصابی مواد کی ترقی کی ضرورت کا اعادہ کرتی ہے۔ معیاری تعلیمی وسائل پیدا کر کے ایسے طلباء کی خدمت کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ پرائمری کلاسز کے لیے کل 859 آئی ایس ایل ویڈیوز پہلے ہی تیار کیے جا چکے ہیں جوپی ایم ای ودیا ڈی ٹی ایچ ٹی وی چینلز پرساتوں دن 24گھنٹے باقاعدگی سے ٹیلی کاسٹ ہوتے ہیں۔ یہ دیکشا پورٹل اور موبائل ایپس پر بھی اپ لوڈ کیے جاتے ہیں۔ 12,500 سے زیادہ الفاظ کی آئی ایس ایل ڈکشنری کو (بشمول معاشیات، تاریخ اور جغرافیہ جیسے مضامین کی فرہنگ) نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (این سی ای آرٹی)جوکہ وزارت تعلیم کے تحت ایک خودمختار ادارہ ہے اور انڈین سائن لینگویج ریسرچ اینڈ ٹریننگ سینٹر (جوسماجی انصاف اور تفویض اختیار کی وزارت کے تحت ایک قومی ادارہ ہے )کے درمیان ایک مفاہمت نامے کے تحت تیار کی گئی ہے ، کو بھی طلباء تک پہنچایا جا رہا ہے۔
یہ اطلاع وزیر مملکت برائے تعلیم ڈاکٹر سبھاش سرکار نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U: 8120)
(Release ID: 1844808)
Visitor Counter : 130