جل شکتی وزارت
پولاورم سینچائی پروجیکٹ سے متاثرہ کنبوں کے لئے راحت اور بازآبادکاری پیکیج
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
25 JUL 2022 5:40PM by PIB Delhi
آندھرا پردیش کی سرکار پولاورم سینچائی پروجیکٹ (پی آئی پی) کا ، زمین کو قبضے میں لینے، بازآبادکاری اور دوبارہ بسانے کا کام کر رہی ہے۔ آندھر اپردیش کی سرکار کے مطابق پی آئی پی میں کُل 106006بے گھر پو ہوئے ہیں، جنہیں آندھرا پردیش میں بازآبادکاری کے لئے گردانا گیا ہے۔
دسمبر 2013 تک آر اینڈ آر پیکیج پی آئی پی کے بے گھر کنبوں کے لئے فراہم کئے جا رہے ہیں۔ یہ پیکیج آندھرا پردیش سرکار کی آر اینڈ آر 2005 کی پالیسی کے مطابق ہے، جو پی آئی پی کے ہر ایک پی ڈی ایف کے لئے 2.83 لاکھ کا مجاز ہے۔ مذکورہ پالیسی میں درج فہرست ذاتوں، درج فہرست قبیلوں کے پی ڈی ایف کو زمین کے بدلے زمین کی بھی سہولت رکھی گئی ہے۔
البتہ جنوری 2014 سے اب تک آر اینڈ آر پیکج ، زمین کو قبضے میں لینے، بازآبادکاری اور ری سیٹلمنٹ قانون 2013 میں کئے گئے منصفانہ معاوضے اور شفافیت کے حق کے مطابق فراہم کیا جا رہا ہے۔ قانون کے مطابق سی آئی سی کے( ایس سی؍ ایس ٹی)پی ڈی ایف کے لئے آر اینڈ آر پیکیج 6.86 لاکھ تک آتا ہے، جبکہ پی آئی پی کے دیگر پی ڈی ایف کے لئے یہ پیکیج 6.36 لاکھ روپے کا ہے۔ اس کے علاوہ پی آئی پی کے سبھی پی ڈی ایف کو گھر کی جگہ بھی دی جائے گی۔
یہ جانکاری وزیرمملکت جناب بشویسور ٹوڈو نے راجیہ سبھا میں آج ایک تحریری جواب میں فراہم کی۔
***
ش ح۔ اس ۔ ک ا
(ریلیز آئی ڈی: 1844805)
وزیٹر کاؤنٹر : 143