وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

ایک بھارت شریشٹھ بھارت

Posted On: 25 JUL 2022 6:47PM by PIB Delhi

 ایک بھارت شریشٹھ بھارت پروگرام کا مقصد مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لوگوں کے درمیان باہمی تعامل اور باہمی تعاون کے ذریعے ثقافتی تنوع کا جشن منانا ہے تاکہ افہام و تفہیم کا جذبہ پورے ملک میں پیداہو۔ ملک کی ہر ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کی  ایک دوسرے کے ساتھ زبان، ادب، کھانوں، تہواروں، ثقافتی تقریبات، سیاحت وغیرہ کے شعبوں میں باہمی منظم رابطے  کے لیے جوڑی بنائی گئی  ہے۔ پروگرام اور منعقد کی گئی سرگرمیوں کے بارے میں مزید تفصیلات https://ekbharat.gov.in/. پر دستیاب ہے۔

ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے تحت، جھارکھنڈ کی  گوا کے ساتھ جوڑی بنائی گئی  ہے اور اس نے جوڑی والی ریاست کی زبان سیکھنے، ثقافت، کھانوں، دستکاری، تاریخی/سیاحتی مقامات، دیسی کھیلوں سے متعلق آن لائن پریزنٹیشنز/ویبنارز/ کوئز/ پینٹنگ وغیرہ سرگرمیوں میں حصہ لیا ۔ مزید تفصیلات

https://ekbharat.gov.in/ActivityCompleted/StatePair_Activity?StatePair=Goa%20:%20%20Jharkhand.  پر دستیاب ہیں۔

یہ اطلاع  وزیر مملکت برائے تعلیم ڈاکٹر سبھاش سرکار نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 8119) 


(Release ID: 1844804)
Read this release in: English