وزارت سیاحت

میڈیکل اور صحت مندی  سے متعلق سیاحت کے لیے قومی حکمت عملی اور روڈ میپ بھارت کو  صحت مندی کے مقام کے لئے ایک برانڈ کے طور پر  فروغ دینے پر توجہ مرکوز  کرتے ہیں: جناب جی. کشن ریڈی


ملک میں میڈیکل ٹورزم  کو فروغ دینے کے لیے156 ملکوں کے شہریوں کے لئے ای میڈیکل ویزا کی سہولت فراہم کی گئی ہے

Posted On: 25 JUL 2022 6:06PM by PIB Delhi

سیاحت کی وزارت نے   ملک کی ترقی میں تیزی لانے کی صلاحیت والے اہم شعبوں کے طور پر میڈیکل ویلیوٹریول اور صحت مندی سے متعلق سیاحت  کو تسلیم کرتے ہوئے بھارت کو ایک میڈیکل و صحت مندی سے متعلق سیاحتی مقام  کے طور پر فروغ دینے کے لئے قدم اٹھائے ہیں۔

وزارت صحت نے بھارت کو میڈیکل اور صحت مندی سے متعلق سیاحتی مقام کے طور پر  فروغ دینے کے لئے حکومت کی وزارتوں، ریاستی حکومتوں اور نجی شعبے  کے درمیان  ایک مضبوط  ڈھانچہ اور تال میل قائم کرنے سے متعلق میڈیکل اور صحت مندی سے متعلق سیاحت کے لئے  ایک قومی حکمت عملی  اور روڈمیپ تیار کیا ہے۔

حکمت عملی سے متعلق یہ  دستاویزمندرجہ ذیل اہم ستونوں پر توجہ مرکوز کرتی ہے:

 

  1. بھارت کے لئے صحت مندی سےمتعلق ایک مقام کے طور پر ایک برانڈکو فروغ دینا۔
  2. میڈیکل اور صحت مندی سےمتعلق سیاحت کے لئے ایکوسسٹم کو مضبوط بنانا
  3. آن لائن میڈیکل ویلیو ٹریول (ایم وی  ٹی ) پورٹل قائم کرکے ڈیجیٹلائزیشن کو فعال بنانا
  4. میڈیکل ویلیو ٹریول کے لئے رسائی میں اضافہ کرنا
  5. صحت مندی سے متعلق سیاحت کو فروغ دینا
  6. گورننس اور ادارہ جاتی فریم ورک

 

میڈیکل ٹورزم کو فروغ دینے کے مقصد کو آگے بڑھانے کے لئے ڈیڈیکیٹڈ ادارہ جاتی ڈھانچہ فراہم کرنے کے لئے وزارت صحت نے عزت مآب وزیرسیاحت کی صدارت میں ایک قومی میڈیکل اور صحت مندی سے متعلق سیاحتی بورڈ تشکیل دیا ہے۔

وزارت صحت اپنی جاری سرگرمیوں کے تحت  ملک کے مختلف سیاحتی مقامات اورپروڈکٹس  کو فروغ دینے کے لیے 'انکریڈیبل انڈیا' برانڈ لائن کے تحت بیرونی ممالک کے اہم اور ممکنہ بازاروں میں عالمی پرنٹ، الیکٹرانک اور آن لائن میڈیا مہم چلاتی ہے۔ میڈیکل ٹورزم کے موضوعات سمیت مختلف موضوعات پر وزارت کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے باقاعدہ طور پر  ڈیجیٹل پروموشنز بھی کیے جاتے ہیں۔

اس کے علاوہ 'میڈیکل ویزا'  کی بھی شروعات کی گئی ہے  جسے علاج کے لیے  بھارت آنے والے غیر ملکی مسافروں کو  خاص مقصد کے لیےفراہم کیا جا سکتا ہے۔ بھارتی حکومت ملک میں میڈیکل ٹورزم کو فروغ دینے کے لئے 156 ممالک کے شہریوں کو ای میڈیکل ویزا کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔

 وزارت سیاحت  مارکیٹنگ ڈیولپمنٹ اسسٹنس اسکیم کے تحت این اے بی ایچ  کی طرف سے منظورشدہ میڈیکل ٹورزم خدمات فراہم کرنے والوں کو میڈیکل / سیاحتی میلوں،  میڈیکل کانفرنسوں، صحت مندی سے متعلق کانفرنسوں، طبی میلوں اورمتعلقہ روڈ شوز میں حصہ لینے کے لیے مالی مدد فراہم کرتی ہے ۔ گزشتہ چار مالی سال کے دوران مارکیٹنگ ڈویلپمنٹ اسسٹنس اسکیم کے تحت  صحت سے متعلق سیاحتی خدمات فراہم کرنے والوں اور میڈیکل خدمات فراہم کرنے والوں کو 17,70,499 روپے کی مالی مدد جاری کی گئی ہے۔

کووڈ-19کے اثرات کو کم کرنے کے لیے، حکومت نے ملک میں سیاحت کے شعبے کو پھر سے پٹری پر لانے کے لیے مختلف اقدامات کا اعلان کیا ہے، جس میں میڈیکل اور صحت مندی سے متعلق سیاحت شامل ہے۔

یہ اطلاع  وزیر سیاحت جناب جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی ہے۔

 

 

************

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 8110)



(Release ID: 1844803) Visitor Counter : 136


Read this release in: English , Hindi , Punjabi