جل شکتی وزارت
خشک ضلعوں میں پینے کے پانی کی سپلائی
Posted On:
25 JUL 2022 5:38PM by PIB Delhi
حکومت ہند اگست 2019 سے ریاستوں کے ساتھ مل کر جل جیون مشن پر عمل درآمدکر رہی ہے، جس کا مقصد 2024 تک ہر دیہی گھر کو نل کے ذریعے پینے کا پانی فراہم کرنا ہے۔ ان دیہی گھروں میں خشک علاقوں میں اور پانی کی قلت والے ضلعوں میں واقع گھر بھی شامل ہیں۔ اس مشن پر اندازے کے مطابق 3.60 لاکھ کروڑ روپے کا خرچ آئے گا۔ اس میں سے مرکز کی طرف سے 2.08 لاکھ کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔
جل جیون مشن کے اعلان کے وقت اطلاع تھی کہ 3.23 کروڑ گھر وں کو نل کے ذریعے پینے کے پانی کے کنکشن دیئے جائیں گے۔ ابھی تک 6.61 کروڑ سے زیادہ دیہی گھروں کو پچھلے 35 مہینوں میں نل کے ذریعے پینے کے پانی کے کنکشن فراہم کئے گئے ہیں۔ لہذا ابھی تک ملک میں 19.13 کروڑ گھروں میں سے4 9.8 کروڑ (51.43فیصد) گھروں کو نل کے ذریعے پینے کا پانی فراہم کیا گیا ہے۔
گاوؤں کے لئے ، جن میں پانی کی قلت ہے، تازہ پانی محفوظ کرنے کے لئے ریاستوں کو نئی پانی کی سپلائی اسکیم کی منصوبہ بندی کے لئے حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے کہ وہ دوہرے پائپ کے ذریعے پانی کی سپلائی کا نظام شروع کریں۔
یہ جانکاری وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے راجیہ سبھا میں آج ایک تحریری جواب میں فراہم کی۔
***
ش ح۔ اس ۔ ک ا
(Release ID: 1844801)