اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اسٹیل کارخانوں کو جدید شکل دیا جانا

Posted On: 25 JUL 2022 4:51PM by PIB Delhi

ملک میں سرکاری شعبے کے اسٹیل کارخانوں کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:

 

نمبر شمار

اسٹیل کارخانے ؍ یونٹ کا نام

جگہ

ریاست

1

بھِلائی اسٹیل پلانٹ، سیل

بھلائی

چھتیس گڑھ

2

درگاپور اسٹیل پلانٹ، سیل

درگاپور

مغربی بنگال

3

راؤر کیلا اسٹیل پلانٹ، سیل

راؤر کیلا

اڈیشہ

4

بوکارو اسٹیل پلانٹ، سیل

بوکارو

جھارکھنڈ

5

آئی آئی ایس سی او اسٹیل پلانٹ، سیل

برن پور

مغربی بنگال

6

ایلائے اسٹیل پلانٹ، سیل

درگاپور

مغربی بنگال

7

سالیم اسٹیل پلانٹ، سیل

سالیم

تمل ناڈو

8

وسویسور آئرن اینڈ اسٹیل لمیٹیڈ، سیل

بھدراوی

کرناٹک

9

ویزاگ اسٹیل پلانٹ، آر آئی این ایل

وشاکھا پٹنم

آندھرا پردیش

 

اسٹیل کا شعبہ ایک غیر منظم شعبہ ہے۔ ملک میں مختلف اسٹیل کارخانوں کوجدید شکل دیئے جانے  اور  وسعت دیئے جانے سے متعلق      فیصلےکمرشیئل معاملات کو اور مارکٹ کی سرگرمیوں پر مبنی انفرادی سرکاری اسٹیم کمپنیوں کی طرف سے کئے جاتے ہیں۔

 

جدیدکاری کا یہ کام ایک لگاتار عمل ہے۔ اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹیڈ (سیل)اور راشٹریہ اسپات نگم لمیٹیڈ آر آئی این ایل کے لئے اسٹیل کارخانوں کی تجدید اور وسعت کا تازہ ترین مرحلہ 2006 اور 2007 سے 2018 اور 2019 کے درمیان شروع کیا گیا تھا۔  اس سے  خام  اسٹیل کی پیداوار کی 15.8 ملین ٹن سالانہ (ایم ٹی پی اے) سے بڑھا کر 26.9 ایم ٹی پی اے ہو گئی۔ اس میں بھلائی (چھتیس گڑھ)، بوکارو (جھارکھنڈ)، راؤرکیلا (اڈیشہ)، درگا پور (مغربی بنگال)، برن پور (مغربی بنگال) اور آر آئی این ایل کے وشاکھا پٹنم (آندھرا پردیش)میں سیل کے اسٹیل کارخانے شامل ہیں۔ مزید یہ کہ نیشنل اسٹیل پالیسی  (این ایس پی) 2017 کے 300 ایم ٹی پی اے کی اسیٹل پیداوار کی صلاحیت کے نشانے کے مطابق سیل کی خام اسٹیل کی پیداوار کی صلاحیت میں اضافہ کرنے کے لئے جدید کاری اور وسعت کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔ فی الحال یہ صلاحیت 20.63 ایم ٹی پی اے ہے، جبکہ 2030 تک یہ صلاحیت بڑھ کر  35.8 ایم ٹی پی اے ہو جائے گی۔

ملک کی سالانہ خام اسٹیل کی موجودہ صلاحیت 154.27 میٹرک ٹن ہےاور 2030 اور 2031 تک این ایس پی کے نشانے کے مطابق یہ بڑھ کر 300 میٹرک ٹن ہو جائے گی۔ اس سمت اسٹیل کی وزارت نے اسٹیل تیار کرنے والی کمپنیوں کو پالیسی  مدد اور رہنمائی کے ذریعے آسانیاں فراہم کی ہیں۔

یہ جانکاری اسٹیل کے وزیر مملکت جناب پھگن سنگھ کلستے نے راجیہ سبھا میں آج ایک تحریری جواب میں     فراہم کی۔

***

ش ح۔ اس ۔ ک ا


(Release ID: 1844775)
Read this release in: English , Hindi