مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 ماڈل کرایہ داری قانون  کا مقصد کرایہ داروں اور مالکان کے حقوق کو متوازن کرنا اور منظم و بہتر طریقے سے احاطے کو کرایے پر دینے کے لئے ایک جواب دہ اور شفاف ایکو سسٹم تیار کرنا ہے

Posted On: 25 JUL 2022 4:40PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:25؍جولائی2022:

رہاش و شہری امور کے وزیر مملکت جناب کوشل کشور نے  آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات دی کہ ماڈل  کرایہ داری قانون(ایم ٹی اے)کا مقصد تمام  طرح کے کرایہ داروں اور مالکان کے حقوق کو متوازن کرنا اور منظم و بہتر طریقے سے کمپلیکس کو کرایے پر دینے کے ایک جواب دہ ایکو سسٹم تیار کرنا ہے۔ مرکزی کابینہ نے 2جو جون 2021ء کو ایم ٹی اے کو منظوری دی تھی اور اسے رہائش و شہری امور کی وزارت (ایم  او ایچ یو اے)کے ذریعے تمام ریاستوں؍ مرکز کے زیر انتظام ریاستوں(یوٹی)کو 7 جون 2021ء کو    یا تو ایک نئے ایکٹ کے توسط سے اپنانے کے لئے یا پھر موجودہ کرایہ داری قانون میں مناسب ترمیم کرنے کو کہا گیا تھا۔

ایم ٹی اے کو حتمی شکل دیتے وقت ریاستوں ؍مرکز کے زیر انتظام ریاستوں ، کرایہ داروں کی تنظیموں، مالکان اور عام لوگوں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے باضابطہ مشورہ کیا گیا تھا۔انگریزی ، ہندی اور مختلف دیگر مقامی زبانوں میں پس منظر نوٹ کے ساتھ ایم ٹی اے کے مسودے کی ایک کاپی بھی عوامی مشاورت ؍مشوروں کے لئے ایم او ایچ یو اے کی ویب سائٹ پر اَپ لوڈ کیا گیا تھا،جس کے نتیجے میں مختلف اسٹیک ہولڈرز سے تقریباً 500تبصرے ؍مشورے حاصل ہوئے، جن کا وسیع پیمانے پر تجزیہ کیا گیا اور ایم ٹی اے کے حتمی مسودے میں  انہیں مناسب طور سے شامل کیا گیا۔

ایم او ایچ یو اے کے پاس دستیاب معلومات کے مطابق آندھرا پردیش، تمل نادو، اترپردیش اور آسام جیسی ریاستوں ایم ٹی اے کی طرز پر کرایہ داری قانونین میں ترمیم کیا ہے۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 8104)


(Release ID: 1844760)
Read this release in: English