وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

دفاعی مینوفیکچرنگ میں خود انحصاری

Posted On: 25 JUL 2022 3:20PM by PIB Delhi

 

حکومت نے پچھلے کچھ سالوں میں کئی پالیسی اقدامات اٹھائے ہیں اور ملک میں دیسی ساخت کے ڈیزائن، ترقی اور دفاعی آلات کی تیاری کی حوصلہ افزائی کے لیے اصلاحات کیں ہیں۔ اس طرح دیسی دفاعی سازوسامان کی پیداوار کو وسعت دی گئی ہے۔ ان اقدامات میں، دوسری باتوں کے ساتھ ساتھ، دفاعی حصول کے طریقہ کار (ڈی اے پی- 2020)  کے تحت گھریلو ذرائع سے اہم اشیاء کی خریداری کی ترجیح کے مطابق شامل ہیں۔ مارچ 2022 میں صنعت کی قیادت میں ڈیزائن اور ترقی کے لیے 18 بڑے دفاعی پلیٹ فارمز کا اعلان؛ سروسز کے کل 310 آئٹمز کی تین ’مثبت انڈیجنائزیشن لسٹ‘ اور ڈیفنس پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز (ڈی پی ایس یوز) کی کل 2958 آئٹمز میں سے دو ’مثبت انڈیجنائزیشن لسٹ‘ کا نوٹیفکیشن جس کے لیے ان کے خلاف اشارہ کردہ ٹائم لائن سے آگے کی درآمد پر پابندی ہوگی؛ طویل مدتی مدت کے ساتھ صنعتی لائسنسنگ کے عمل کو آسان بنانا؛ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی پالیسی کو آزادانہ بنانا جو خودکار راستے کے تحت 74فیصد ایف ڈی آئی کی اجازت دیتا ہے؛ طریقہ کار کو آسان بنانا؛ اسٹارٹ اپس اور چھوٹی، بہت چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ایز) پر مشتمل ڈیفینس ایکسیلنس (آئی ڈیکس) اسکیم کے لیے اختراعات کا آغاز؛سرکاری خریداری (میک انڈیا کو ترجیح) آرڈر 2017 کا نفاذ؛ ایم ایس ایم ایز سمیت ہندوستانی صنعتوں کے ذریعے دیسی بنانے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے  سریجان نامی ایک انڈیجینائزیشن پورٹل کا ا ٓغاز؛ سرمایہ کاری کو راغب کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ آفیسٹ پالیسی میں اصلاحات اور دفاعی مینوفیکچرنگ کے لیے اعلیٰ ملٹی پلائرز کو تفویض کرکے ٹیکنالوجی کی منتقلی؛ اور دو دفاعی صنعتی راہداریوں کا قیام ، جن میں سے ایک ایک اترپردیش اور تمل ناڈو میں؛ملک میں دفاعی ٹیکنالوجی کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے مختص دفاعی تحقیق وترقی  بجٹ کے 25 فیصد کے سا تھ صنعت، اسٹارٹ اپ  اور اکیڈمیوں کے لیے دفاعی تحقیق وترقی (آر اور ڈی) کو کھولنا؛ اندرون ملک ذرائع سے خریداری وغیرہ کے لیے فوجی جدید کاری کے لیے دفاعی بجٹ کی رقم میں بتدریج اضافہ وغیرہ کرنا بھی شامل ہے۔

حکومت کے ان اقدامات سے ، غیر ملکی ذرائع سے دفاعی خریداری کے اخراجات، جو مجموعی اخراجات کا 46 فیصد تھے، گذشتہ چار سالوں یعنی 19-2018 سے 22-2021 میں کم ہوکر 36 فیصد رہ گئے ہیں۔

یہ معلومات دفاع کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ نے آج راجیہ سبھا میں جناب وجے پال سنگھ تومر کو ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

U.No.8095

(ش ح - اع - ر ا)   

 


(Release ID: 1844749) Visitor Counter : 167


Read this release in: English