مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
شہری ترقی کے لئے ایک نئے نمونے کی شکل میں دہلی میں لینڈ پولنگ نظریے پر مبنی ایک متبادل زمینی پالیسی کو نوٹیفائی کیا گیا ہے
Posted On:
25 JUL 2022 4:39PM by PIB Delhi
نئی دہلی:25؍جولائی2022:
رہائش و شہری امور کے وزیر مملکت جناب کوشل کشور نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں تحریری معلومات دی کہ رہائش اور شہری امور کی وزارت شہری بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں اپنے مشن –احیا اور شہری تبدیلی کے لئے اٹل مشن 2.0 (امرت 2.0)، اسمارٹ سٹی مشن، سوچھ بھارت مشن-شہری 2.0(ایس بھی ایم-یو 2.0)اور پردھان منتری آواس یوجنا –شہری(پی ایم اے وائی-یو) کے توسط سے ریاستوں؍ مرکز کے زیر انتظام خطوں(یوٹی)کو مدد فراہم کرتی ہے۔
دہلی ترقی اتھارٹی(ڈی ڈی اے)بڑے پیمانے پر زمین تحویل اُصول کے توسط سے ترقی نہیں کررہا ہے، اس کے بجائے لینڈ پولنگ پالیسی کو ترقیاتی عمل شروع کرنے کے لئے لاگو کیا جارہا ہے۔دہلی کی شہری ترقی کے لئے ایک نئے نمونے کی شکل میں لینڈ پولنگ نظریے پر مبنی ایک متبادل زمینی پالیسی کو نوٹیفائی کیا گیا ہے۔اس پالیسی کے تحت مالک یا مالکوں گروپ مقررشدہ معیارات کےمطابق ترقی کے لئے زمین پارسل جمع کرے گا۔ زمین کے مالکان نے لینڈ پولنگ پالیسی کے تحت اپنی زمین کو پول کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔اب تک اس پالیسی میں زمین مالکان نے تقریباً 7313 ہیکٹیئر زمین کے ساتھ اپنی شمولیت کا اظہار کیا ہے۔اب تک کوئی ماڈل لینڈ پولنگ قانون نہیں بنایا گیا ہے۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 8102)
(Release ID: 1844745)
Visitor Counter : 123