مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

شہری مستفدین کو ہر موسم میں پختہ مکان مہیا کرانے کے لئے ایم او ایچ یو اے نے پی ایم اے وائی-یو ’سب کے لئے رہائش‘مشن کے تحت 122.69لاکھ گھروں کو منظوری دی

Posted On: 25 JUL 2022 4:38PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:25؍جولائی2022:

رہائش و شہری امور کے وزیر مملکت جناب کوشل کشور نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات دی کہ رہائش اور شہری امور کی وزارت ہر موسم میں پختہ مکان مہیا کرانے کے لئے ریاستوں؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں(یو ٹی)کو مرکزی امداد دینے کے لئے 25جون 2015ء سے پردھان منتری آواس یوجنا-شہری (پی ایم اے وائی-یو)-’سب کے لئے رہائش‘مشن کو لاگو کررہی ہے، تاکہ  تمام اہل شہری مستفدین کو اس  مشن کا فائدہ پہنچایا جاسکے۔وزارت اسکیم کے درج ذیل چار کام کے شعبوں کے تحت ہر مستفدین کے لئے ریاستوں؍ مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو مختلف سطح پر مرکزی امداد فراہم کرتی ہے:

 

نمبر شمار

دائرہ

ہرمستفدین کو مرکزی امداد

1.

مستفدین کی قیادت میں ذاتی گھر کی تعمیر؍توسیع(بی ایل سی)

1.50لاکھ روپے

2.

ساجھے داری میں کفایتی رعایت(اے ایچ پی)

1.50لاکھ روپے

3.

’’اِن –سیتو‘‘سلم بازآبادکاری(آئی ایس ایس آر)

1.00لاکھ روپے

4.

کریڈٹ لنکڈ سبسڈی اسکیم(سی ایل ایس ایس)

زمرہ

(سالانہ گھریلو آمدنی)

قرض کی رقم

سود رعایت

مالی طور سے کمزور طبقہ

(300000روپے تک)

(6لاکھ روپے)

6.5فیصد

(چھوٹی آمدنی طبقہ(300001 سے 600000لاکھ تک)

اوسط  آمدنی گروپ(ایم آئی جی)*-1(600001 سے 1200000تک)

9لاکھ روپے تک

4فیصد

اوسط آمدنی گروپ(ایم آئی جی)*-11 (1200001 سے 1800000تک )

12لاکھ تک

3 فیصد

*(ایم آئی جی کے لئے سی ایل ایس ایس یکم جنوری 2017؍ سے 31مارچ 2021ء تک تھا)

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ریاستوں ؍مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے ذریعے پیش  پروجیکٹ تجاویز کی بنیاد پر مشن مدت کے دوران یعنی 31مارچ 2022ء تک کل 122.69گھروں کو منظوری دی گئی ہے۔منظور شدہ گھروں کے مقابلے 101.94لاکھ مکان تعمیر ہوچکے ہیں،جن میں سے 61.15لاکھ اسکیم کی شروعات سے ہی مستفدین کو تقسیم کئے جاچکے ہیں۔پچھلے تین سالوں کے دوران اسکیم کے مختلف کام کے دائروں کے تحت 33.25گھروں کو مکمل کیا گیا ہے۔

اسکیم کے مختلف کام کے دائرے کے تحت مکمل کئے گئے مکانات سمیت مکانوں کی تعمیر کے لئے منظور شدہ اور جاری کی گئی مرکزی امداد کی رقم درج ذیل ہے:

 

جزو

مرکزی امداد منظور شدہ

(کروڑ میں)

مرکزی امداد جاری

(کروڑ میں)

مستفدین کی قیادت میں ذاتی گھر کی تعمیر؍توسیع(بی ایل سی)

1,10,135.85

57,651.25

ساجھے داری میں کفایتی رعایت(اے ایچ پی)

31,675.17

11,792.18

’’اِن –سیتو‘‘سلم بازآبادکاری(آئی ایس ایس آر)

6,520.82

2,591.99

کریڈٹ لنکڈ سبسڈی اسکیم(سی ایل ایس ایس)

55,095.00

48,095.00

کل

2,03,426.83

1,20,130.42

 

 

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 8101)



(Release ID: 1844742) Visitor Counter : 121


Read this release in: English