بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آتم نربھر بھارت پیکیج کے تحت کی جانے والی پہل

Posted On: 25 JUL 2022 3:01PM by PIB Delhi

بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے وزیر مملکت، جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے  راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں درج ذیل معلومات فراہم کیں۔

حکومت نے چھوٹے کاروباروں پر کووڈ-19 کے منفی اثرات کو کم کرنے کے لیے آتم نربھر بھارت ابھیان کے تحت حالیہ دنوں کئی قدم اٹھائے ہیں، جن میں ملک کے اندر مصنوعات اور خدمات کی مانگ  میں اضافہ کرنے سے متعلق اقدامات بھی شامل ہیں۔ ان میں سے کچھ اقدامات درج ذیل ہیں:

  1. پریشان حال ایم ایس ایم ای کے لیے  کریڈٹ گارنٹی اسکیم سب آرڈینیٹ ڈیٹ (سی جی ایس ایس ڈی)۔ 19.07.2022 تک  سی جی ایس ایس ڈی کے تحت 782 اکاؤنٹس کو  90.47 کروڑ روپے  فراہم کیے گئے ہیں۔
  2. ایم ایس ایم ای سمیت متعدد کاروباروں کے لیے گارنٹی شدہ ایمرجنسی کریڈٹ لائن (جی ای سی ایل)/ایمرجنسی کریڈٹ لائن گارنٹی اسکیم (ای سی ایل جی ایس)۔ 30.06.2022 تک ای سی ایل جی ایس اسکیم کے تحت تقریباً 1.19 کروڑ کاروباروں (بشمول 1.13 کروڑ ایم ایس ایم ای) کو  3.48 لاکھ کروڑ روپے (ایم ایس ایم ای کو 2.32 لاکھ کروڑ روپے) کے ضمانت سے پاک لون فراہم کیے گئے ہیں۔
  3. خود کفیل بھارت یا سیلف ریلائنٹ انڈیا (ایس آر آئی) فنڈ کے ذریعے ایکوئٹی انفیوژن۔  ایس آر آئی فنڈ کو فعال بنا دیا گیا ہے،  ذیلی فنڈز کے پینل تیار ہو چکے ہیں اور ان کے ذریعے ایم ایس ایم ای فائدہ حاصل کر رہے ہیں۔
  4. ایم ایس ایم ای کی درجہ بندی کے لیے  نئی نظرثانی شدہ شرط۔
  5. کاروبار کرنے میں آسانی کے لیے ’اُدیَم رجسٹریشن‘ کے ذریعے ایم ایس ایم ای کا نیا رجسٹریشن۔ اُدَیم پورٹل پر 9800560 ایم ایس ایم ای نے  7.46 کروڑ روپے کی لاگت سے رجسٹریشن کرایا ہے۔
  6. 200 کروڑ روپے تک کی خریداری کے لیے کوئی بھی عالمی ٹینڈر نہیں۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 8092


(Release ID: 1844695)
Read this release in: English