جل شکتی وزارت
مدھیہ پردیش کا برہان پور ملک میں پہلا سرٹیفائیڈ ہرگھرجل ضلع بن گیا ہے
2019 میں محض 37 فیصد مکانوں میں ہرگھر جل کی سہولت تھی لیکن تین سال سے بھی کم عرصے میں یہ تعداد 100فیصدہوگئی
Posted On:
22 JUL 2022 8:17PM by PIB Delhi
مدھیہ پردیش میں برہان پور جسے ‘دکھن کا دروازہ ’بھی کہتے ہیں، ملک میں پہلا ہرگھرجل سرٹیفائیڈ ضلع بن گیا ہے۔برہان پور ملک میں پہلا واحد ضلع ہے جہاں 254 گاوؤں کے ہرگاؤں کے لوگوں نے اپنے گاوؤں کو گرام سبھا کی طرف سے منظور کردہ قرار داد کے ذریعے ہرگھر جل کے طور پر قرار دیا ہے۔انہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ گاؤں میں سبھی لوگوں کو نل کے ذریعے پینے کا صاف پانی حاصل ہواور یہ یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی پینے کے پانی سےمحروم نہ رہ جائے۔
15 اگست 2019 کو جل جیون مشن کے شروع کے وقت نل کنکشنوں کے ذریعے برہان پور میں کل 101905 گھروں میں سے صرف 37241 دیہی گھروں میں (36اعشاریہ 54 فیصد)پینے کا پانی دستیاب تھا۔عالمی وبا کووڈ-19 کے پیش نظر مختلف چیلنجوں اور پریشانیوں کے باوجود برہان پور کے پنچایت نمائندوں، پانی سمیتیوں اور ضلع افسروں کی جانب سے لگاتار کوششوں کے سبب 34 مہینوں کے وقفے کے اندر سبھی 101905 دیہی گھروں کے لیے نل کے پانی کے کنکشن کی فراہمی ممکن ہوسکی ہے۔ان گھروں کے علاوہ سبھی 640 اسکولوں، 547 آنگن واڑی سینٹروں اور 440 دیگر پبلک انسٹی ٹیشن میں بھی اب نل کے کنکشن ہیں۔440 پبلک انسٹی ٹیوشنس میں 167 گرام پنچایتیں، 50حفظان صحت کے مراکز، 109 کمیونٹی سینٹرس، 45 آشرم شالائیں، 2 کمیونٹی ٹوائلٹس اور 67 دیگر سرکاری دفاتر شامل ہیں۔
سرٹیفیکیشن کے عمل کو جل جیون مشن کے مارگدرشیکا میں تفصیل سے بتایا گیا ہے جس کے مطابق سب سے پہلے، فیلڈ انجینئر نےگرام سبھا میٹنگ کے دوران پنچایت کو پانی کی سپلائی کی اسکیم سے متعلق ایک مکمل سرٹیفکیٹ پیش کیا۔ گاوؤں نے تصدیق کی ہے کہ ہر گھر مقررہ معیار کے پانی کی باقاعدگی سے حاصل کررہا ہے اور یہ کہ گاؤں میں ڈسٹری بیوشن پائپ لائن سے کوئی رساؤ نہیں ہوتاہے،نیزپانی کی پائپ لائن بچھانے کے لیے کھودی گئی تمام سڑکیں پانی کی فراہمی کا کام مکمل ہونے پر بحال کر دی گئی ہیں۔
سبھی 254 گاوؤں میں گاؤں میں پانی اور صفائی ستھرائی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ گاؤں میں پانی اور صفائی ستھرائی کمیتی (وی ڈبلیو ایس سی) ‘ہر گھر جل ’پروگرام کے تحت تیارکردہ پانی کی سپلائی کی بنیادی ڈھانچے کے رکھ رکھاؤ، مرمت اور آپریشن کے لیے ذمہ دار ہیں۔ یہ ایک ذیلی کمیٹی ہے جس کی ذمہ داری ہے کہ وہ یوزر چارج وصول کرے جسے بینک اکاؤنٹ میں جمع کیا جائے گا اور اسے پمپ آپریٹر کی تنخواہ کی ادائیگی کے لیے استعملا کیا جائے گا ساتھ ہی ساتھ وقتا فوقتا معمولی مرمت کے کام کو انجام دینے کے لیے بھی کیا جائے گا۔
‘سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کا پریاس’ کے وزیراعظم نریندرمودی کے وژن یا سوچ کے بعد تین ریاستوں گوا، تلنگانہ اورہریانہ اور تین مرکز کے زیرانتظام علاقوں انڈومان اور نیکو بار جزائز، دمن اور نگرحویلی اور دمن اور دیو ار پنڈوچیری نے 100 فیصد نل کے پانی کا کوریج فراہم کیا ہے۔
*************
ش ح ۔ح ا۔ ج ا
U. No.8077
(Release ID: 1844539)
Visitor Counter : 154