ریلوے کی وزارت
’آزادی کی ریل گاڑی اور اسٹیشنز‘ کی ہفتہ وار تقریبات کی اختتامی تقریب
پارلیمانی امور کے وزیر نے ’آزادی کی ریل گاڑی اور اسٹیشنز‘ کے یادگاری ہفتے کی تقریبات کی اختتامی تقریب میں شرکت کی
بھارت گورو دویا کاشی آدی اماواسیہ ایکسپریس ریل گاڑی کو مدورئی سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا
مورخہ 18 جولائی سے 23 جولائی تک ہفتہ بھر کی تقریبات کے دوران، مختلف مقامات پر، مجاہدین آزادی کو خراج تحسین پیش کیا گیا
ہندوستانی ریلویز میں نکڑ ناٹک، پربھات پھیریاں اور نمائشیں منعقد کیں
فریڈم اسٹیشنز کے طور پر 75 ریلوے اسٹیشنوں اور 27 ٹرینوں کو اسپاٹ لائٹنگ کے لیے شناخت کیا گیا
Posted On:
23 JUL 2022 7:14PM by PIB Delhi
پارلیمانی امور کے وزیر جناب پرہلاد جوشی، ریلویز اور کوئلے نیز کانکنی کے وزیر مملکت جناب راؤ صاحب پاٹل دنوے، ریلویز اور ٹیکسٹائل کی وزیر مملکت محترمہ درشنا جاردوش، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزیر مملکت محترمہ پراتیما بھومک نے آج نئی دلّی میں منعقدہ ہفتہ طویل کی تقریبات ’آزادی کی ریل گاڑی اور اسٹیشنز‘ کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ریلوے بو رڈ کے چیئرمین اور سی ای او جناب وی کے ترپاٹھی،ریلوے بورڈ اور شمالی ریلوے کے سینئر عہدیداران بھی اس تقریب میں موجود تھے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب پرہلاد جوشی نے کہا ’’وزیر اعظم کی رہنمائی میں ملک، آزادی کا امرت مہوتسو منا رہا ہے۔ ہندوستانی ریلویز نے اس یادگاری ہفتے میں ہندوستان بھر میں مختلف مقامات پر مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کرکے بہترین پروگرام کا اہتمام کیا ہے۔ میں انڈین ریلویز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ اس نے آج اس طرح کے عظیم جشن کی میزبانی کی اور مجھے مجاہدین آزادی کے ساتھ بات چیت کرنے کا موقع فراہم کیا۔ہمارے مجاہدین ا ٓزادی کے تجربات یقینی طور پر نوجوان نسل کو ترغیب دیں گے اور ان میں جذبہ حب الوطنی کو ابھاریں گے‘‘۔
اختتامی تقریب کے دوران مختلف مقامات سے ، مجاہدین آزادی اور ان کے کنبے کے افراد نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اختتامی تقریب میں شرکت کی۔تمام زونل ریلویز نے بھی آن لائن موڈ کے توسط سے اس تقریب میں شمولیت کی۔ ریلوے کی طرف سے تیار کی گئی ایک فلم، جس میں ملک بھر میں 75 اسٹیشنوں اور 27 ٹرینوں کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا تھا جن کا تعلق تحریک آزادی سے ہے، کی اس تقریب میں نمائش بھی کی گئی۔ بھارت گورو دیویا کاشی آدی اماواسیہ ا یکسپریس کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ، مدورئی سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا۔ شمالی ریلوے کے فنکاروں نے اس موقع پر ایک نکڑ ناٹک پیش کیا۔
انڈین ریلویز نے ہفتے بھر جاری رہنے والی تقریبات کے دوران ہونے والی سرگرمیوں میں ،رنگین جوشی کی سجاوٹ اور اسٹیشن کی عمارت کی سجاوٹ شامل تھی۔ اسٹیشنوں پر نمائشیں، تصویری گیلریاں اور اسٹینڈی ڈسپلے لگائے گئے تھ۔ اسٹیشن کے پلیٹ فارموں پر ویڈیو کلپس دکھائے جارہے تھے اور حب الوطنی کے گیت بجائے جارہے تھے۔ اسٹیشن کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے، اسٹیشن سے تعلق رکھنے والی جدوجہد آزادی کے جوہر پر مشتمل نکڑ ناٹک اور اسٹکس کا انعقاد کیا گیا۔ یادگاری ہفتے کے دوران چند ٹرینوں کو پھولوں سے سجایا گیا اور مجاہدین آزادی نے انھیں جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
ملک، ’آزادی کا امرت مہوتسو‘، آزادی کے 75 سال کی تقریبات اور ہندوستان کی غیر معمولی پیشرفت اور ترقی کا جشن منا رہا ہے۔ اس سلسلے میں ہندوستانی ریلویز نے لوگوں اور نوجوانوں کو ہندوستان کی شاندار تاریخ سے روشناس کرانے اور انھیں اس سے منسلک کرنے کے مقصد کے ساتھ ، جدوجہد آزادی میں ریلوے کے کردار کو اجاگر کرنے کے لیے ،ایک ہفتہ طویل جشن کا انعقاد کیا تھا۔ یہ تقریبات سفر کرنے وا لے عوام اور وسیع پیمانے پر عوام ا لناس کے ذہنوں میں حب الوطنی کے جذبے کو جِلا بخشنے کے لیے انتہائی پر اثر رہیں۔
یادگاری ہفتے کا جشن ملک بھر میں انتہائی اثر انگیز رہا اور یہ فریڈم اسٹیشن اور اسپاٹ لائٹ ٹرینوں کے اطراف سے زیادہ متحرک تھا تاکہ محوسفر عوام اور بڑے پیمانے پر عوام الناس کے ذہنوں میں جذبہ حب الوطنی کو روشن کیا جاسکے۔
*****
U.No.8047
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1844402)
Visitor Counter : 109