وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

انڈمان کے پانیوں میں بھارتی بحریہ اور جاپانی بحریہ کے درمیان بحری عسکری شراکت داری کی مشقیں

Posted On: 23 JUL 2022 8:46PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 23 جولائی 2022:

جاپان میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس اور بھارتی بحریہ کے درمیان 23 جولائی 22 کو بحیرہ انڈمان میں میری ٹائم پارٹنر شپ ایکسرسائز (ایم پی ایکس) کا انعقاد کیا گیا۔ ساحل سے پرے گشتی جہاز آئی این ایس سوکنیا اور موراسیم کلاس کے جنگی جہاز جے ایس سامدرے نے آپریشنل تعامل کے حصے کے طور پر بحری جہاز کی سرگرمیوں، طیاروں کی کارروائیوں اور جنگی حکمت عملی کے طور طریقوں سمیت مختلف مشقیں کیں۔ دونوں ممالک بحری تعاون کو مستحکم کرنے کے لیے آئی او آر میں باقاعدہ مشقیں کر رہے ہیں۔ اس مشق کا مقصد بین عملیت کو بڑھانا اور بحری ہنر مندی اور مواصلاتی طریقہ کار کو ہموار کرنا تھا۔ یہ مشق بحر ہند کے خطے میں محفوظ بین الاقوامی جہاز رانی اور تجارت کو یقینی بنانے کے لیے دونوں بحری افواج کے درمیان جاری کوششوں کا ایک حصہ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(1)HGT7.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(2)FG6C.jpeg

 

(ش ح - ع ا - ع ر)

U. No. 8040


(Release ID: 1844315) Visitor Counter : 189


Read this release in: English , Hindi