کامرس اور صنعت کی وزارتہ

اوڈی اوپی کے تحت 557اضلاع میں ضلع برآمداتی ایکشن پلان تیار کیا گیا، 218اضلاع میں ضلع برآمداتی ترقیاتی کمیٹی (ڈی ای پی سی)کے ذریعے اسے اپنایاگیا

Posted On: 22 JUL 2022 6:10PM by PIB Delhi

نئی دہلی:22؍جولائی2022:

کاروبار و صنعت کے وزیر مملکت جناب سوم پرکاش نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات دی کہ مرکزی حکومت نے ملک کی مختلف ریاستوں؍مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں ایک ضلع ایک مصنوعات(او ڈی او پی) کی شروعات کی ہے۔ او ڈی او پی کو ایک ضلع کی حقیقی صلاحیت کو بروئے کار لانے ، اقتصادی ترقی کو بڑھاوا دینے، روزگار پیدا کرنے اور دیہی کاروبار کو فروغ دینے کے لئے قائم کیا گیا ہے، جو آترنر بھر بھارت کے ہدف تک لے جانے کی سمت میں ایک انقلابی قدم ہے۔ او ڈی او پی پہل کو محکمہ کامرس کے ڈی جی ایف ٹی کی ’ڈسٹرکٹس ایز ایکسپورٹ ہب(ڈی ای ایچ)‘پہل کے ساتھ ایک اہم اسٹیک ہولڈر کی شکل میں صنعت اور داخلی تجارت کو بڑھاوا دینے کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی)کے ساتھ ملا دیا گیا ہے۔

او ڈی او پی پہل کا مقصد تمام اضلاع میں متوازن علاقائی ترقی کو بڑھاوا دینا ہے، جس سے تمام خطوں میں مجموعی ، سماجی، اقتصادی ترقی ہوسکے۔ اس کا مقصد ضلع میں برآمداتی اہلیت والی مصنوعات کی شناخت کرکے ملک کے ہر ضلع کو ایک مینوفیکچرنگ اور برآمداتی ہب میں تبدیل کرنا ہے۔ریاستی برآمدات کو بڑھاوا دینے والی کمیٹیاں(ایس ای پی سی)اور ضلع برآمداتی فروغ کی کمیٹیاں(ڈی ای پی سی)کی شکل میں برآمداتی ہب کی شکل میں اضلاع کے تحت ادارہ جاتی سسٹم کی تشکیل تقریباً 36ریاستوں؍مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں برآمدات کی حوصلہ افزائی کے لئے امداد فراہم کرنے اور برآمداتی اضافے کے لئے رُکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔

ضلع سطح پر ادارہ جاتی ڈھانچے کے توسط سے ضلع برآمداتی منصوبے تیار کئے جاتے ہیں اور ان کو عمل میں لایاجاتاہے۔ یہ منصوبے ایسی نشان زد مصنوعات ؍خدمات کے برآمدات کے لئے چنوتیوں کا حل نکالتی ہیں۔ جیسے سپلائی سریز میں بہتری ، باز رسائی او ربرآمدات بڑھانے کے لئے تعاون وغیرہ۔ اب تک تقریباً 557اضلاع میں برآمداتی منصوبے تیار کئے گئے ہیں اور تقریباً 218میں ڈی ای پی سی کے ذریعے اپنایا گیا ہے۔فہرست ضمیمے میں دیکھیں۔

محکمہ او ڈی او پی کی پہل کو بڑھاوا دینے کے لئے ریاست اور مرکزی حکومت کی ایجنسیوں کے ساتھ جڑا ہوا ہے، جو ایک مسلسل عمل ہے۔

ضمیمہ

آر اے  قانونی دائرہ اختیارکے تحت ڈی ای پی سی؍اضلاع کے ذریعے رسمی طور سے نوٹیفائیڈ ضلع برآمداتی ایکشن پلان

9جون 2022ء کے مطابق

 

 

نمبر شمار

ریاست؍ مرکز کے زیر انتظام خطے

نوٹیفائیڈ ڈرافٹ ایکشن پلان

1)

آندھرپردیش

13

2)

اروناچل پردیش

4

3)

آسام

4

4)

بہار

34

5)

چھتیس گڑھ

-

6)

گوا

1

7)

گجرات

19

8)

ہریانہ

1

9)

ہماچل پردیش

-

10)

جھارکھنڈ

6

11)

کرناٹک

6

12)

کیرالہ

-

13)

مدھیہ پردیش

-

14)

مہاراشٹر

-

15)

منی پور

1

16)

میگھالیہ

1

17)

میزورم

1

18)

ناگالینڈ

1

19)

اُڈیشہ

26

20)

پنجاب

22

21)

راجستھان

32

22)

سکم

1

23)

تمل ناڈو

20

24)

تلنگانہ

-

25)

تریپورہ

5

26)

اترپردیش

2

27)

اتراکھنڈ

5

28)

مغربی بنگال

8

29)

انڈمان اینڈ نیکوبار جزائر

1

30)

چنڈی گڑھ

-

31)

دادر اینڈ نگر حویلی اینڈ دمن اینڈ دیو

-

32)

دہلی

-

33)

جموں و کشمیر

-

34)

لداخ

-

35)

لکشدیپ

-

36)

پڈوچیری

4

میزان

218

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 8024)



(Release ID: 1844277) Visitor Counter : 98


Read this release in: English