وزارت دفاع
دفاعی صنعتوں کے ترقیاتی کام
Posted On:
22 JUL 2022 1:29PM by PIB Delhi
نئی دہلی۔ 22 جولائی ’خود انحصار ہندوستان مہم‘کے تحت دفاعی پیداوار میں خود انحصاری حاصل کرنے کی مسلسل کوششوں میں اور مرکزی بجٹ 2022-23،جس میں آر اینڈ ڈی پر مبنی صنعت کے لیے دفاعی آر اینڈ ڈی بجٹ کا 25فیصد مختص کیا گیا تھا، اس میں کیے گئے اعلان کے مطابق اٹھارہ (18) بڑے پلیٹ فارموں کی شناخت کی گئی ہے اور وزارت دفاع کے ذریعہ صنعت کی قیادت میں ڈیزائن اور ترقی کے لیے دفاعی حصول کے طریقہ کار-2020 میں تجویز کردہ مختلف ذرائع یعنی میک-I، میک-II، خصوصی مقصد کی گاڑی (ایس پی وی) اور دفاعی مہارت کے لیے اختراعات (آئی ڈیکس) کے تحت اعلان کیا گیاہے ۔ ان پلیٹ فارمز کی شناخت سروسز، ڈی آر ڈی او اور صنعت کے ساتھ وسیع مشاورت کے بعد کی گئی ہے۔ ان 18 (اٹھارہ) پلیٹ فارمز کی تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں۔
میک-I
1. ہائپرسونک گلائیڈ وہیکل
- ڈائریکٹڈ انرجی ویپنز (300 کلو واٹ اور زیادہ) [ہائی پاورڈ برقی مقناطیسی آلات اور ہائی پاورڈ لیزر آلات]
- بغیر پائلٹ کے بحری جہاز کا فضائی نظام(این ایس یو اے ایس)
- ہلکے وزن کا ٹینک
- سیلف ہیلنگ مائن فیلڈز
- بغیر پائلٹ کے خود مختار اے آئی بیسڈ لینڈ روبوٹ
- 127 ملی میٹر نیول گن
- 127 ملی میٹر گائیڈڈ پروجیکٹائل
- جہازوں کے لیے الیکٹرک پروپلشن (انجن)
- اسٹینڈ آف ایئر بورن جیمر
- لی –آئیون سیلز/ لی –سلفر سیلز [پورٹ ایبل ہائی کیپیسٹی انرجی سسٹمز جو روایتی ہائیڈرو کاربن کی جگہ لے رہے ہیں]
- کمیونیکیشن سسٹم (اے ایف این ای ٹی سسٹم سوئچز، راؤٹرز، انکرپٹرز اینڈ وی او آئی پی فونز)
- ہائی ریزولوشن سینسنگ کے ساتھ الیکٹرو آپٹیکل (ای او) پوڈ (بعد ازاں ای او/آئی آر) میں اپ گریڈ کے ساتھ
- انتہائی اونچائی پر تعینات فوجیوں کے لیے ’پلگ اینڈ پلے‘ ہاؤسنگ/ انفراسٹرکچر
اسپیشل پرپس وہیکل (ایس پی وی) ماڈل
- بغیر پائلٹ کی لانگ رینج ہوائی گاڑیاں (یو اے وی) [ہائی الٹی ٹیوٹ لانگ انڈورینس] (ایچ اے ایل ای)
- انڈین ملٹی رول ہیلی کاپٹر (IMRH)
آئی ڈیکس
- لو آربٹ سیوڈو سیٹلائٹس
میک-II
- متعدد پلیٹ فارموں کے لیے اینٹی جیمنگ سسٹم
دفاعی شعبے میں صنعت کی قیادت میں ڈیزائن اور ترقی کے لیے ان بڑے پلیٹ فارموں کی شناخت متعدد عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے جیسے کہ ہندوستانی صنعت کی صلاحیتیں، کفایتی ، تیز تر اور قابل توسیع؛ موجودہ تکنیکی ترقی؛ مستقبل کی جنگ کی ضرورت؛ آپریشنل چیلنج؛ درآمدی متبادل وغیرہ کی ضرورت۔
یہ اطلاعات وزیر مملکت برائے دفاع جناب اجے بھٹ نے آج لوک سبھا میں شری نریندر کمار کے سوال کے تحریری جواب میں دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
8018
(Release ID: 1844268)
Visitor Counter : 263