کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

جنوری –جون 2022ء کے دوران ہندوستان کی مال برآمدات پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران 185.9بلین امریکی ڈالر کے مقابلے میں 235.7بلین امریکی ڈالر ہے


پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات میں 119.47فیصد ، الیکٹرونک سامان میں 41.42 فیصد ، چمڑا اور چمڑے کی مصنوعات میں 33.72فیصد کا اضافہ ہوا

Posted On: 22 JUL 2022 6:03PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:22؍جولائی2022:

تجارت اور صنعت کی وزیر مملکت محترمہ انوپریہ پٹیل نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات دی ہے کہ جنوری-جون 2022ء کے دوران ہندوستان کے سازوسامان کی برآمدات  پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران 185.9بلین امریکی ڈالر کے مقابلے 235.7بلین امریکی ڈالر رہی۔جنوری-جون 2022ء کے دوران ہندوستان کی سازو سامان درآمدات 361.1بلین امریکی ڈالر رہی، جبکہ پچھلے سال کی اسی مدت میں یہ 258.6بلین امریکی ڈالر تھی۔

برآمداتی ہدف کا 105.4فیصد حاصل کرتے ہوئے 400بلین امریکی ڈالر کے درآمداتی ہدف کے مقابلے 22-2021ء کے دوران کل کاروباری برآمدات 421.9بلین امریکی ڈالر تھی۔

جنوری-جون 2021ء اور جنوری-جون 2022ء کے دوران شعبہ وار برآمدات کی تفصیل ضمیمے میں دی گئی ہے۔کچھ شعبوں کو چھوڑ کر تمام اہم شعبوں میں 26.7فیصد کی مجموعی ترقیاتی شرح کے ساتھ مثبت رجحان دکھائی دیا۔ حکومت نے برآمدات کو فروغ دینے کے لئے درج ذیل اقدامات کئے ہیں:

غیر ملکی کاروباری پالیسی(20-2015)کو ایک سال یعنی 30ستمبر 2022ء تک بڑھا دیا گیا ہے۔

برآمدات کو بڑھاوا دینے کے لئے کئی منصوبوں کے توسط سے مدد فراہم کی جاتی ہے۔یعنی برآمداتی منصوبے کے لئے کاروباری بنیادی ڈھانچے (ٹی آئی ای ایس) اور بازار رسائی پہل (ایم اے آئی)منصوبہ۔

برآمداتی مصنوعات پر ڈیوٹی اور ٹیکس کی چھوٹ(آر او ڈی ٹی ای پی)اسکیم یکم جنوری 2021ء سے نافذ کی گئی ہے۔محنت پر مبنی کپڑا برآمدات کو بڑھاوا دینے کے لئے ریاست اور مرکزی لیویز اور ٹیکس (آر او ایس سی ٹی ایل)اسکیم کی رعایت 7مارچ 2019ء سے نافذ کی گئی ہے۔

برآمدکاروں کے ذریعے کاروبار کو آسان بنانے اور آزاد کاروباری معاہدے (ایف ٹی اے)کے استعمال کو بڑھانے کے لئے سرٹیفکیٹ آف اوریجن کی غرض سے کامن ڈیجیٹل پلیٹ فارم لانچ کیا گیا ہے۔

ہر ضلع میں برآمداتی صلاحیت والی مصنوعات کی شناخت کرکے ان مصنوعات کے برآمدات کے لئے رُکاوٹوں کو دور کرنے اور ضلع میں روزگار پیدا کرنے کے لئے مقامی برآمدکاروں ؍مینوفیکچررز کی حمایت کرکے اضلاع کو برآمداتی ہب کے طورپر لانچ کیا گیا ہے۔

ہندوستان کے کاروبار ؍سیاحت؍ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری اہداف کو بڑھانے کی سمت میں غیر ممالک میں ہندوستانی مشنوں کے رول کو بڑھایا گیا ہے۔

مختلف بینکنگ اور مالی شعبے کے راحتی اقدامات کے توسط سے گھریلو صنعت کی حمایت کرنے کے لئے خاص طور سے ایم ایس ایم ای کے لئے جس کا برآمدات میں ایک بڑا حصہ ہے، کووڈ وباء کے تناظر میں پیکیج کا علان کیا گیا ہے۔

 

ضمیمہ

جنوری-جون 2021 اور جنوری –جون 2022ء کے دوران اہم شعبوں کی برآمدات

(قیمت ملین امریکی ڈالر)

 

Sr. No

Commodities

(Jan-June) 2021

(Jan-June) 2022

% Change

1

Engineering Goods

49665

58737

18.27

2

Petroleum Products

21108

46325

119.47

3

Gems & Jewellery

18310

20420

11.52

4

Organic & Inorganic Chemicals

13036

15967

22.48

5

Drugs & Pharmaceuticals

12161

12660

4.11

6

Electronic Goods

6654

9410

41.42

7

RMG of all Textiles

7477

9379

25.44

8

Cotton Yarn/Fabs./made-ups, Handloom Products etc.

6393

7153

11.89

9

Rice

5218

5499

5.39

10

Plastic & Linoleum

4560

4845

6.25

11

Marine Products

3189

3679

15.36

12

Man-made Yarn/Fabs./made-ups etc.

2563

2843

10.93

13

Mica, Coal & Other Ores, Minerals including processed minerals

2846

2831

-0.51

14

Leather & leather products

1833

2452

33.72

15

Meat, dairy & poultry products

1974

2199

11.41

16

Spices

2120

1904

-10.20

17

Ceramic products & glassware

1774

1858

4.75

18

Fruits & Vegetables

1529

1612

5.46

19

Iron Ore

3433

1395

-59.36

20

Cereal preparations & miscellaneous processed items

1078

1378

27.79

21

Handicrafts excl. hand made carpet

1003

866

-13.68

22

Carpet

852

813

-4.65

23

Coffee

445

634

42.28

24

Other cereals

508

627

23.31

25

Oil Meals

934

608

-34.91

26

Oil seeds

574

577

0.42

27

Tobacco

468

523

11.79

28

Tea

331

343

3.73

29

Jute Mfg. including Floor Covering

233

276

18.55

30

Cashew

238

195

-18.23

31

Others

13459

17654

31.17

 

Total

185965

235660

26.72

ذریعہ:ڈی جی سی آئی ایس۔ 2022ء کے لئے ڈاٹا عبوری ہے۔

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 8022)


(Release ID: 1844251) Visitor Counter : 154


Read this release in: English