وزارت دفاع

سابق فوجیوں کے لیے ملازمتیں مخصوص

Posted On: 22 JUL 2022 1:32PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 22 جولائی       ریلوے سمیت مرکزی حکومت کی ملازمتوں کے سلسلے میں سابق فوجیوں کے لیے ریزرویشن سابق فوجیوں (مرکزی سول سروسز میں دوبارہ ملازمت اورعہدے) سے متعلق قوانین، 1979 کے تحت نافذ العمل ہوتا ہے۔ اس ریزرویشن کا اطلاق تمام گروپ ’سی‘ اور گروپ ’ڈی ‘ کے مرکزی سول سروسز اور عہدوں  نیز تمام مرکزی مسلح پولیس فورسز (سی اے پی ایف) میں اسسٹنٹ کمانڈنٹ کی سطح تک کے عہدوں پر ہوتا ہے۔ اس میں  سینٹرل سول سروسز اور پوسٹیں، جس میں بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف)، سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)، انڈو تبت بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی)،  مسلح سرحدی فورس (ایس ایس بی) اور مرکزی صنعتی سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) شامل ہیں۔

سابق فوجیوں کے لیے دستیاب ریزرویشن کے موجودہ کوٹہ کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

  • مرکزی مسلح پولیس فورسز (سی اے پی ایف) سمیت مرکزی حکومت کی وزارتوں (بشمول ریلوے)/محکموں میں ریزرویشن:
  • مرکزی مسلح پولیس فورسز(سی اے پی ایف) میں اسسٹنٹ کمانڈنٹ کی سطح تک تمام براہ راست بھرتی کے عہدوں پر 10 فیصد
  • گروپ 'سی' عہدوں  کی براہ راست بھرتی  میں  10 فیصد
  • گروپ 'ڈی' عہدوں کی براہ راست بھرتی  میں  20 فیصد
  • سینٹرل پبلک سیکٹرکی اکائیوں میں ریزرویشن:
  • گروپ ’سی‘ عہدوں کی تمام براہ راست بھرتی میں 14.5فیصد
  • گروپ ’ڈی‘ عہدوں کی تمام براہ راست بھرتی میں 24.5فیصد

 (بشمول 4.5فیصد معذور ای ایس ایم کے لیے اور کارروائی میں ہلاک ہونے والے فوجی اہلکاروں کےلواحقین )

  • ڈیفنس سیکیورٹی کور میں 100 فیصد
  • راجیہ سینک بورڈز میں ملازمت متعلقہ ریاستی حکومت کے دائرہ کار میں آتی ہے اور ریاستی حکومت میں سے ہرریاسی حکومت نے اپنی فلاحی پالیسی کے مطابق ریاستی سرکاری ملازمتوں میں سابق فوجیوں کی تقرری کے لیے ریزرویشن/ترجیح فراہم کی ہے۔

ای ایس ایم کے لیے تجویز کردہ ریزرویشن افقی نوعیت کی ہے اور اس کا انحصار ہر سال خالی آسامیوں پر ہے نہ کہ پوسٹوں کی تعداد کے مطابق۔ ای ایس ایم کی مناسب تعداد ان پوسٹوں کے لیے اہل نہیں ہیں کیونکہ اس پوسٹ کے لیے مقرر کردہ مطلوبہ تعلیمی  لیاقت کی کمی ہے۔

حکومت سابق فوجیوں کے لیے روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے ہر ممکن راستہ تلاش کرنے کی کوشش کرتی ہے جس میں ریٹائرمنٹ سے پہلے اور بعد از ریٹائرمنٹ کی تربیت اور بیداری کے پروگراموں سمیت مختلف اقدامات شامل ہیں۔ سابق فوجیوں کو خود روزگار کے منصوبوں کے لیے تیار کرنے کی  موزوں تربیت بھی دی جاتی ہے۔

یہ اطلاع وزیر مملکت برائے دفاع جناب اجے بھٹ نے آج لوک سبھا میں جناب اچیوتانند سمنتا کے سوال کے تحریری جواب میں دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

8017



(Release ID: 1844235) Visitor Counter : 117


Read this release in: English