زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے محکمے نے شدید موسم کی صورتِ حال سے نمٹنے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں

Posted On: 22 JUL 2022 4:32PM by PIB Delhi

ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو نے شدید موسم کے سبب پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو  ، ریاستی زرعی یونیورسٹیوں ( ایس اے یوز ) / کرشی وگیان کیندر ( کے وی کے )  کے ساتھ مشاورت سے فصلوں کی ترقی کے ڈائریکٹوریٹ ( سی ڈی ڈی )  کے ذریعے ریاستوں کو مشورے جاری کرتا ہے تاکہ بیداری کی مہم چلائی جا سکے اور مقامی ضرورت کے مطابق ہنگامی منصوبوں کو نافذ کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ، زمینی سائنس کی وزارت کے تحت بھارت کا موسمیات کا  محکمہ، گرامین کرشی موسم سیوا  ( جی کے ایم ایس )  اسکیم کے تحت آئی سی اے آر اور ایس اے یو کے ساتھ مشترکہ طور پر موسم پر مبنی آپریشنل زرعی موسمیاتی مشورے جاری کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، ایگرومیٹ ایڈوائزریز پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا، دوردرشن، ریڈیو، انٹرنیٹ وغیرہ کے ذریعے ملٹی چینل ڈسمینیشن سسٹم کے ذریعے کسانوں تک معلومات پہنچائی جاتی ہیں۔ ایک موبائل ایپ یعنی ’میگھ دوت ‘ زمینی سائنس کی وزارت نے شروع کی ہے تاکہ کسانوں کو اضلاع کے لئے مخصوص موسم کی معلومات بشمول الرٹس اور متعلقہ زرعی مشورے حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔

انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ ( آئی سی اے آر )  نے موسمیاتی دباؤ کو برداشت کرنے والی مختلف فصلوں کے بیجوں کی اقسام تیار کی ہیں۔ چاول، چنے، مکئی اور مسور کی اب تک 8 اقسام جاری کی گئی ہیں ۔ اس کے علاوہ  ، ملک بھر میں بڑے پیمانے پر 177 موسمیاتی لچکدار اقسام کسانوں  تک پہنچ چکی ہیں۔ آئی سی اے آر نے 2011 ء میں ایک فلیگ شپ نیٹ ورک پروجیکٹ ’نیشنل انوویشنز اِن کلائمیٹ ریسیلینٹ ایگریکلچر‘ ( این آئی سی آر اے )  بھی شروع کیا ہے۔ اس پروجیکٹ کو آب و ہوا  میں تبدیلی کے خطرے سے دوچار اضلاع میں سے ایک ایک دیہات اور زراعت پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لئے کسانوں اور دیگر فریقین میں بیداری پیدا کرنے کے  مقصد سے مختلف اجزاء یعنی موافقت اور تخفیف پر اسٹریٹجک ریسرچ، 151 کلسٹرز میں کسانوں کے کھیتوں پر ٹیکنالوجیز کے مظاہرے کے ذریعے نافذ کیا جا رہا ہے ۔ اس منصوبے کا مقصد موسمیاتی لچکدار ٹیکنالوجیز کو تیار کرنا اور فروغ دینا ہے  تاکہ  اضلاع اور علاقوں کو شدید موسمی حالات جیسے خشک سالی، سیلاب، ٹھنڈ، گرمی کی لہروں وغیرہ سے نمٹنے میں مدد فراہم کی جا سکے۔

موسمیاتی تبدیلی کے طویل مدتی اثرات سے نمٹنے کے لئے حکومت ہند کئی اقدامات کر رہی ہے۔ قومی مشن برائے پائیدار زراعت (این ایم ایس اے )  موسمیاتی تبدیلی پر قومی ایکشن پلان ( این اے پی سی سی )  کا ایک ذیلی مشن ہے۔ اس مشن کا مقصد بدلتی ہوئی آب و ہوا کے لئے بھارتی زراعت کو زیادہ لچکدار بنانے کے لئے حکمت عملیوں کو تیار کرنا اور ان پر عمل درآمد کرنا ہے۔

یہ معلومات زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے فراہم کیں ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا   )

U. No. 7997



(Release ID: 1844081) Visitor Counter : 99


Read this release in: English