صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ایمس جیسے اداروں کے قیام سے متعلق اپ ڈیٹ
6 ایمس مکمل طور پر کام کر رہے ہیں، 16 دیگر ادارے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں
Posted On:
22 JUL 2022 3:28PM by PIB Delhi
پردھان منتری سواستھ سرکشا یوجنا (PMSSY) کے تحت 22 نئے ایمس کے قیام کو منظوری دی گئی ہے، جن میں سے 6 بھوپال (مدھیہ پردیش)، بھونیشور (اڈیشہ)، جودھ پور (راجستھان)، پٹنہ (بہار)، رائے پور (چھتیس گڑھ) اور رشی کیش میں (اتراکھنڈ) مکمل طور پر فعال ہیں۔ باقی 16 ایمس کی ریاست/ یو ٹی کے لحاظ سے تفصیلات، بشمول منظور شدہ فنڈز، جاری کیے گئے فنڈز، موجودہ صورتحال اور تکمیل کے لیے ٹائم لائنز کی تفصیلات ضمیمہ میں دی گئی ہیں۔
صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ بات کہی۔
**************
ش ح۔ ف ش ع-م ف
U: 7978
(Release ID: 1844021)
Visitor Counter : 108