خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نربھیا فنڈ

Posted On: 22 JUL 2022 2:41PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے ملک میں خواتین کی حفاظت اور تحفظ کو بڑھانے کے مقصد سے پہل (اسکیموں)/ منصوبوں کے نفاذ کے لیے ”نربھیا فنڈ“ کے نام سے ایک وقف فنڈ قائم کیا ہے۔ نربھیا فنڈ کے آغاز سے لے کر اب تک کیے گئے اقدامات اور اس کے تحت تقسیم کی گئی رقم ضمیمہ-I میں ہے۔ اس کے علاوہ، نربھیا فنڈ کے تحت اقدامات کے لیے سال 2019 سے 2022 کے دوران تقسیم کی گئی ریاست/ یو ٹی کے لحاظ سے رقم ضمیمہ-II میں ہے۔

ان اقدامات میں سے ایک، یعنی مختصر کوڈ 181 کے ساتھ 24x7 خواتین کی ہیلپ لائنز (WHLs) ہنگامی اور غیر ہنگامی سروسز کے ساتھ ساتھ خواتین پر مبنی حکومتی اسکیموں، پالیسیوں اور پروگراموں کے بارے میں ضرورت مند خواتین کو معلومات فراہم کرتی ہیں۔

سکھی سینٹر کے نام سے معروف ون اسٹاپ سینٹر (OSC)، یکم اپریل 2015 سے ملک بھر میں کام کر رہا ہے جس کا مقصد تشدد اور پریشانی سے متاثرہ خواتین کو ایک ہی جگہ نجی اور عوامی جگہوں پر مربوط مدد اور تعاون فراہم کرنا اور خواتین کے خلاف کسی بھی قسم کے تشدد کے خلاف لڑنے کے لیے پولیس، طبی، قانونی امداد اور مشاورت، نفسیاتی مدد سمیت متعدد خدمات تک فوری، ہنگامی اور غیر ہنگامی رسائی کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ اب تک، 758 او ایس سی کو منظوری دی گئی ہے اور ان میں سے 708، 35 ریاستوں میں کام کر رہے ہیں۔

او ایس سی اور ڈبلیو ایچ ایل کی خدمات دیہی اور شہری دونوں علاقوں میں دستیاب ہیں۔

اس کے علاوہ، حکومت ہند نے ’مشن شکتی‘ کا آغاز کیا ہے - خواتین کی حفاظت، سلامتی اور با اختیار بنانے کے لیے ایک امبریلا اسکیم کے طور پر خواتین کو با اختیار بنانے کا ایک مربوط پروگرام۔ قومی، ریاستی/ یو ٹی اور ضلعی سطح پر سامرتھ ذیلی اسکیم کے تحت خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے مرکز (HEW) کا جزو خواتین مرکوز اسکیموں اور پروگراموں کے بین شعبہ جاتی یکجہتی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ہے، جس کا مقصد بیداری پیدا کرنا اور تربیت فراہم کرنا وغیرہ ہے، جس میں خواتین کو اپنی مکمل صلاحیتوں کا ادراک ہو۔

خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔

**************

ش ح۔ ف ش ع-م ف

U: 7977


(Release ID: 1844011) Visitor Counter : 112


Read this release in: English