خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

کنیا شکشا پرویش اُتسو

Posted On: 22 JUL 2022 2:42PM by PIB Delhi

نئی دہلی:22؍جولائی2022:

خواتین و اطفال ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات دی کہ کنیا شکشا پرویش اُتسو نامی ایک خصوصی مہم 11 سے 14 سال کی عمر زمرے میں اسکولی بچیوں(او او ایس اے جی)کو پھر سے اسکولوں میں نامزد کرنے کے لئے 7مارچ 2022ء سے شروع کی گئی ہے۔اس اسکیم کے اہم جز سماجی طورپر بیداری اور کونسلنگ و ریفرل کے لئے آنگن واڑی کارکنان کا سماجی جڑاؤ و حوصلہ افزائی ہیں۔

نو عمر بچیوں کے لئے اسکیم (ایس اے جی)کے تحت دستیاب اعدادو شمار کے مطابق اسکول سے باہر کی لڑکیوں کی ریاست ؍مرکز کے زیر انتظام علاقہ وار تفصیل ضمیمہ -1 میں ہے۔یہ مہم خاتون و اطفال ترقی کی وزارت اور وزارت تعلیم کے ذریعے کی جارہی مشترکہ کوشش ہے اور اس کا مقصد بچیوں کےاسکولوں میں داخلے کو یقینی بنانا ہے۔

اس مہم کے تحت ضلع انتظامیہ نے رسمی اسکولی تعلیم کے لئے نوجوان لڑکیوں کو پھر سے نامزد کرنے کے لئے کمیونٹی ؍خاندانوں کو حساس بنانے کے لئے زمینی سطح پر بیداری میں اضافہ کرنے کی غرض سے سماجی جڑاؤ مہم کا آغاز کیا۔ ضلع سطح پر سماجی جڑاؤ مہم کے لئے فی ضلع 2لاکھ روپے مقرر کئے گئے ہیں۔

کنیا شکشا پرویش اُتسو مہم کے تحت آنگن واڑی مراکز کے دائرہ اثر میں او او ایس-اے جی کو مشاورت اور سفارش کرنے کے لئے کارکنان کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔اس کے لئے آنگن واڑی کارکنان کو 1000روپے کی حوصلہ افزائی  رقم بھی مہیا کی جاتی ہے، جہاں او او ایس جی کی تعداد زیادہ4سے زیادہ ہے اور 500 روپے کی حوصلہ افزائی رقم وہاں فراہم کی جاتی ہے، جہاں او او ایس جی کی تعداد 4سے کم یا اس کے برابر ہے۔

ضمیمہ-1

اسکول نہ جانے والی لڑکیوں کی ریاست؍مرکز کے زیر انتظام علاقہ وار تفصیل


 

نمبر شمار

ریاست کانام

او او ایس اے جی کی تعداد

1

آندھرا پردیش

980

2

اروناچل پردیش

NR

3

آسام

29346

4

بہار

0

5

چھتیس گڑھ

11454

6

گوا

1

7

گجرات

40215

8

ہریانہ

1176

9

ہماچل پردیش

0

10

جموں و کشمیر

6887

11

جھارکھنڈ

10454

12

کرناٹک

1207

13

کیرالہ

40

14

مدھیہ پردیش

10630

15

مہاراشٹر

7078

16

منی پور

2676

17

میگھالیہ

397

18

میزورم

1300

19

ناگالینڈ

7629

20

اُڈیشہ

7717

21

پنجاب

4408

22

راجستھان

NR

23

سکم

15

24

تمل ناڈو

281

25

تلنگانہ

NR

26

تریپورہ

465

27

اترپردیش

154526

28

اتراکھنڈ

3883

29

مغربی بنگال

NR

30

انڈمان اینڈ نکوبار

0

31

چنڈی گڑھ

50

32

دمن اینڈ دیو اینڈ دادر اینڈ نگر حویلی

0

33

دہلی

510

34

لکشدیپ

5

35

پڈوچری

0

36

لداخ

1

 

میزان

303331

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

این آر- کی رپورٹنگ نہیں ہوئی ہے۔

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 7982)



(Release ID: 1844007) Visitor Counter : 104


Read this release in: English