خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
ماڈل آنگن واڑی کیندر
Posted On:
22 JUL 2022 2:41PM by PIB Delhi
نئی دہلی:22؍جولائی2022:
خواتین و اطفال ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات دی کہ حکومت ہند نے مالی سال 22-2021ء سے 26-2025ء کے دوران 2لاکھ آنگن واڑی مراکز(اے ڈبلیو سی)کو 40ہزار فی سال کی شرح سے سکشم آنگن واڑی کے طورپر اَپ گریڈ کرنے کی منظوری دی ہے۔پوشن واٹکا؍نیوٹری –گارڈن کے لئے جگہ کے ساتھ سرکاری ملکیت والے آنگن واڑی بھون کو 23-2022ء سے فی سال سکشم آنگن واڑی @40000آنگن واڑی میں اَپ گریڈ کرنے کی تجویز ہے۔سکشم آنگن واڑی میں آر او مشین ، بارش کے پانی کو جمع کرنے کا نظام، ای سی سی ای کے لئے سیکھنے اور کھیلنے کا سازو سامان، آڈیو –ویزوئل ایڈز؍کثیر المقاصد ایل ای ڈی، وائی –فائی کنکٹی وٹی، چہار دیواری وغیرہ ہوں گے۔ اس مقصد کے لئے ریاستوں کو آنگن واڑی مراکز کی شناخت کرنے کے لئے کہا گیا ہے، تاکہ مالی سال 23-2022ء کے دوران ملک بھر کے خواہش مند اضلاع میں انہیں سکشم آنگن واڑی کے طورپر اَپ گریڈ کیا جاسکے۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 7981)
(Release ID: 1843997)
Visitor Counter : 107