مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بی ایس این ایل اور ایم ٹی این ایل کو 4جی اور 5جی لائسنس

Posted On: 22 JUL 2022 1:08PM by PIB Delhi

نئی دہلی:22؍جولائی2022:

مواصلات کے وزیر مملکت جناب دیوو سنگھ چوہان  نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں معلومات دی ہے کہ سرکار شمال مشرقی خطے (این ای آر)اور بایاں بازو انتہاپسندی (ایل ڈبلیو آئی)، سرحدی علاقوں، خواہش مند اضلاع سمیت ملک کے دیہی اور خاص طور سے قبائلی علاقوں میں مواصلاتی کنکٹی وٹی بڑھانے کے لئے یونیورسل سروس آبلی گیشن فنڈ(یو ایس او ایف)کے تحت مختلف اسکیموں کو لاگو کررہی ہے۔ ساتھ ہی بھارت نیٹ پروجیکٹ کو ملک میں تمام گرام پنچایتوں(جی پی)کو برانڈ بینڈ کنکٹی وٹی مہیا کرنے کےلئے مرحلہ وار طریقے سے لاگو کیا گیا ہے۔بھارت نیٹ کا دائرہ ملک میں گرام پنچایتوں سے آگے تمام آباد گاؤں تک بڑھا دیا گیا ہے۔اسکیموں کی تفصیل ضمیمہ-1 کی شکل میں منسلک ہے۔

سرکار نے 23اکتوبر 2019ء کو بی ایس این ایل اور ایم ٹی این ایل کے لئے احیا منصوبے کو منظوری دی تھی۔کابینہ نے دیگر باتوں کےساتھ ساتھ کیپٹل سرمایہ کاری کے توسط سے 4جی خدمات کے لئے اسپیکٹرم کے انتظامی اختصاص کو منظوری دی تھی۔ 21دسمبر 2020ء کو سرکار نے بی ایس این ایل کو دہلی؍ ممبئی کے لئے اسپیکٹرم الاٹ  منٹ کو منظوری دی تھی۔ اس کے علاوہ  کابینہ نے 14 جون 2022ء کو منعقد ہوئی اپنی میٹنگ میں دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ 5جی خدمات مہیا کرنے کے لئے بی ایس این ایل کے لئے ریزرو اسپیکٹرم رکھا ہے۔ آتم نر بھر پہل کے تحت میک اِن انڈیا 4 جی سازو سامان کا تجربہ پہلے سے ہی ابتدائی مرحلے میں ہے اور تجربے کے مکمل ہونے کے بعد سازو سامان کی ڈلیوری شروع ہوجائے گی۔ اس سازو سامان کو لگانےا ور چالو کرنے کے بعد لوگوں  کو فائدہ ملنا شروع ہوجائے گا۔

ضمیمہ-1

ملک بھر کے دیہی قبائلی اور پہاڑی علاقوں میں مواصلاتی نیٹ ورک؍ سسٹم میں بہتری کے لئے منصوبوں؍ پروجیکٹوں کی تفصیل:-

  1. بایاں بازو انتہاپسندی مرحلہ -1 اسکیم کے تحت، بایاں بازو انتہاپسندی کے علاقوں میں 2343موبائل ٹاور نصب کئے گئے ہیں اور وہ خدمات بھی فراہم کررہے ہیں۔ بایاں بازو انتہاپسندی مرحلہ -2اسکیم کے تحت وزارت داخلہ (ایم ایچ اے)کے نشانزد مقامات پر 2542موبائل ٹاورز بایاں بازو انتہاپسندی سے متاثرہ ریاستوں میں منظور شدہ ہیں۔
  2. لداخ  اور کارگل خطہ، ہماچل پردیش، اترا کھنڈ اور دیگر اولیت والے علاقوں سمیت اچھوتے سرحدی علاقوں کے 354گاؤں میں موبائل کنکٹی وٹی فراہم کرنے کا منصوبہ۔
  3. شمال مشرقی خطے میں موبائل کنکٹی وٹی کے لئے وسیع مواصلاتی ترقیاتی منصوبہ اور قومی شاہراہوں کےساتھ ساتھ اچھوتے گاؤں میں موبائل کووریج مہیا کرنا۔
  4. چارریاستوں اترپردیش، مدھیہ پردیش، بہار اور راجستھان میں خواہش مند اضلاع کے 502اچھوتے گاؤں میں 4جی موبائل کنکٹی وٹی فراہم کرنے کا منصوبہ۔
  5. پانچ ریاستوں، آندھر پردیش، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، مہاراشٹر اور اُڈیشہ کے خواہش مند اضلاع کے 7287اچھوتے گاؤں میں 4جی پر مبنی موبائل خدمات کے التزام کا منصوبہ۔
  6. انڈمان و نکوبار جزائر کو کنکٹی وٹی مہیا کرنے کے لئے چنئی  اور انڈمان و نکوبار جزائر کے درمیان آبدوز آپٹیکل فائبر کیبل بچھانا۔
  7. کوچی اور لکشدیپ جزائر کے درمیان سب میرین او ایف سی کنکٹی وٹی۔
  8. انڈمان و نکوبار جزائر میں کھلے گاوؤں اور قومی شاہراہ (این ایچ 223)کے ساتھ کنکٹی وٹی۔
  9. تمام گرام پنچایتوں اور گاوؤں کو برانڈ بینڈ انفرااسٹرکچر سے جوڑنے کی غرض سے نیٹ ورک بنانے کے لئے بھارت نیٹ پروجیکٹ۔

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 7979)


(Release ID: 1843989) Visitor Counter : 149


Read this release in: English , Tamil