صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

غریب مریضوں کے لیے مالی امداد کی تفصیلات


راشٹریہ آروگیہ ندھی اسکیم غریب خاندان سے تعلق رکھنے والے مریضوں کو 15 لاکھ روپئے تک واحد وقتی مالی امداد فراہم کرتی ہے

وزارت صحت کی صوابدیدی گرانٹ، زیادہ سے زیادہ 1.25 لاکھ روپئے تک کی مالی امداد فراہم کرتی ہے

Posted On: 22 JUL 2022 3:26PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت ،راشٹریہ آروگیہ ندھی (آر اے این) کی امبریلا ا سکیم اور وزارت صحت کی صوابدیدی گرانٹ کے تحت ، جان لیوا بیماریوں میں مبتلا شناخت شدہ غریب مریضوں کے علاج اور سرکاری اسپتالوں میں علاج کرانے کے لیے مالی امداد فراہم کرتی ہے۔

راشٹریہ آروگیہ ندھی (آر اے این): راشٹریہ آروگیہ ندھی امبریلا کے تحت  غریب خاندانوں سے تعلق رکھنے والے مریضوں کو 15 لاکھ روپئے تک کی ایک بارکی مالی امداد فراہم کی جاتی ہے جو غریبی کی لائن سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں اور سنگین جان لیوا بیماریوں میں مبتلا ہیں نیز جو سرکاری اسپتالوں میں طبی علاج کے لیے ہیں۔

آر اے این کے تین اجزاء ہیں، یعنی (i) راشٹریہ آروگیہ ندھی (آر اے این) –کینسر کے علاوہ جان لیوا بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو مالی امداد فراہم کرنے کے لیے ،(ii) صحت کے وزیر کے کینسر کے مریضوں کا فنڈ (ایچ ایم سی پی ایف) – کینسر سے متاثرہ مریضوں کو  مالی امداد فراہم کرنے کے لیے، اور (iii) 20 لاکھ روپئے تک کی مالی امداد کی اسکیم- مخصوص کمیاب بیماریوں میں مبتلا مریضوں کے لیے۔

راشٹریہ آروگیہ ندھی کی امبریلا اسکیم کے نفاذ سے متعلق رہنما خطوط https://main.mohfw.gov.in/Major-Programmes/poor-patientsfinancialassistance/rashtriya-arogya-nidhi پر دستیاب ہیں۔

وزارت صحت کی صوابدیدی گرانٹ (ایچ ایم ڈی جی): وزارت صحت کی صوابدیدی گرانٹ (ایچ ایم ڈی جی) کے تحت زیادہ سے زیادہ سوا لاکھ تک کی مالی امداد، راشٹریہ آروگیہ ندھی کے تحت ا ٓنے والی بیماریوں کے علاج کے لیے سرکاری اسپتال میں داخل ہونے / علاج کے اخراجات کے ایک حصے کو ادا کرنے کے لیے غریب نادار مریضوں کو فراہم کئے جاتے ہیں جہاں مفت طبی سہولیات دستیاب نہیں ہیں۔ صرف وہی افراد جن کی سالانہ خاندانی آمدنی 1.25 لاکھ روپئے یا اس سے کم ہے وہ اس اسکیم کے تحت مالی امداد کے اہل ہیں۔

مستحق مریضوں کے لیے مالی امداد، علاج کرنے والے اسپتالوں کے لیے جاری کی جاتی ہے۔ آر اے این اسکیم کے تحت ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقوں / ضلع وار فنڈز مختص نہیں ہیں۔ لہٰذا، ریاست وار / ضلع وار اعداد وشمار کو برقرار نہیں رکھا جاتا ہے۔

منظوریوں کو تیز کرنے کے لیے، آر اے این کےکام کو آسان / ہموار کرنے کی غرض سے ، حکومت نے قومی صحت اتھارٹی کے پلیٹ فارم پر ان اسکیموں کو شروع کیا ہے۔ یہ حکومت کے موجودہ ڈیٹا بیس کے ذریعے آن لائن شناخت کئے گئے اہل درخواست دہندگان کو مالی امداد جاری کرنے کے قابل بناتا ہے۔

پچھلے تین سالوں اور رواں سال کے دوران آر اے این اور ایچ ایم ڈی جی کی امبریلا اسکیم کے تحت مختص اور جاری کئے گئے فنڈز کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

 (تعداد کروڑو میں)

اسکیم

2019-20

2020-21

2021-22

2022-23

مختص  رقم

جاری کی گئی رقم

مختص  رقم

جاری کی گئی رقم

مختص  رقم

جاری کی گئی رقم

مختص  رقم

جاری کی گئی رقم

ایچ ایم سی پی ایف

50.00

35.67

50.00

18.10

40.00

6.83

40.00

0.78

آر اے این

50.00

29.25

50.00

16.26

40.00

12.87

40.00

2.42

کمیاب بیماری

50.00

1.30

77.32

10.00

25.00

3.15

25.00

-

ایچ ایم ڈی جی

6.00

3.48

6.00

1.44

5.00

1.16

5.00

0.80

یہ معلومات صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت  ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

U.No.7973

(ش ح - اع - ر ا)


(Release ID: 1843982) Visitor Counter : 169


Read this release in: English