خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
آنگن واڑی کارکنان کی تربیت
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
22 JUL 2022 2:37PM by PIB Delhi
خواتین اور بہبود اطفال کی مرکزی وزیر، محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں درج ذیل معلومات فراہم کیں۔
آنگن واڑی خدمات کو مضبوط کرنے اور مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لیے، آنگن واڑی کارکنان کی صلاحیت سازی سکشم آنگن واڑی اور پوشن 2.0 کے تحت ایک ترجیحی کام ہے۔ آنگن واڑی کارکنان کو آنگن واڑی خدمات سے متعلق اسکیم اور اس کے اہداف، اسکیم کے مستفیدین کے تقاضوں اور انہیں فراہم کی جانے والی خدمات کے بارے میں بتایا جاتا ہے۔ انہیں تربیتی/آموزشی مواد تیار کرنے، تجزیاتی کارڈ کا استعمال کرنے اور ای سی سی ای پروگرام میں والدین کی شمولیت کے بارے میں بتایا جاتا ہے۔ انہیں تکمیلی مقوی غذا سے متعلق رہنما خطوط، غذائیت سے متعلق ضابطوں، غذائی تحفظ کے ضابطوں اور طور طریقوں، نوزائیدہ بچوں کی نگہداشت اور بچپن میں ہونے والی بیماریوں کے قبل از وقت جائزہ، بچے کی پیدائش سے پہلے اور بچے کی پیدائش کے بعد کے طور طریقوں، نوزائیدہ اور چھوٹے بچوں کو دودھ پلانے کے طور طریقوں اور نشوو نما کی نگرانی کرنے والے آلات کا استعمال کرنے کی تربیت دی جاتی ہے۔ یہ تربیت ہمیشہ آنگن واڑی خدمات سے متعلق اسکیم اور خواتین و اطفال کی بہبود کے شعبے میں ہونے والی پیش رفت کی بنیاد پر فراہم کی جاتی ہے۔
تربیتی نصاب این آئی پی سی سی ڈی کی فیکلٹی کے ساتھ صلاح و مشورہ کے بعد تیار کیا گیا ہے، جو بشریات (علم الانسان)، بچوں کی نشو و نما، کمیونی کیشن، چھوٹے بچوں کی نگہداشت اور تعلیم، غذائیت، نفسیات، سماجیات، سوشل ورک وغیرہ کے شعبے کے ماہرین ہیں۔ آنگن واڑی کارکنان کے تربیتی مراکز (اے ڈبلیو ٹی سی)/درمیانی سطح کے تربیتی مراکز (ایم ایل ٹی سی) میں آنگن واڑی کارکنان/معاونین اور سپروائزروں کو فراہم کی جانے والی تربیت، آنگن واڑی خدمات سے متعلق اسکیم کا ایک حصہ ہے۔ اے ڈبلیو ٹی سی/ایم ایل ٹی سی متعلقہ ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کے ذریعے چلائے جا رہے ہیں۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 7965
(ریلیز آئی ڈی: 1843898)
وزیٹر کاؤنٹر : 146