خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

حاملہ خواتین کے لیے امداد

Posted On: 22 JUL 2022 2:43PM by PIB Delhi

خواتین اور بہبود اطفال کی مرکزی وزیر، محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں درج ذیل معلومات فراہم کیں۔

آنگن واڑی خدمات اسکیم کے تکمیلی غذائیت پروگرام کے تحت، خواہش مند اضلاع سمیت ملک کے تمام ضلعوں  میں حاملہ خواتین اور نوزائیدہ بچوں کو مقوی غذاؤں سے متعلق امداد فراہم کی جاتی ہیں۔ حکومت کے ذریعے نافذ کردہ قومی غذائی تحفظ قانون، 2013 کے مطابق،  ہر حاملہ خاتون اور بچوں کو دودھ پلانے والی ماں، حمل کے دوران اور بچے کی پیدائش کے بعد چھ مہینے تک مقامی آنگن واڑی سے کھانا حاصل کرنے کی حقدار ہے، تاکہ  اس قانون کے شیڈول II میں درج غذائیت سے متعلق معیاروں کو پورا کیا جا سکے۔ مزید برآں، قانون میں اس بات کا التزام کیا گیا ہے کہ  چھ مہینے سے کم عمر کے بچوں کے لیے،  خصوصی طور پر ماں کے ذریعے دودھ پلانے کو فروغ دیا جانا چاہیے۔

اسی طرح،  6مہینے سے کم عمر کے  بچوں کے لیے، خصوصی طور پر ماں کے ذریعے دودھ پلانے کو فروغ دینے سمیت امبریلا آئی سی ڈی ایس اسکیم کی آنگن واڑی خدمات کے تحت، حاملہ خواتین اور بچوں کو دودھ پلانے والی ماؤں کو تکمیلی غذا فراہم کی جاتی ہے، جو انہیں اس قانون کے شیڈول II کے تحت طے کیے گئے غذائیت سے متعلق طور طریقوں کی بنیاد پر، آنگن واڑی مراکز سے ’راشن گھر لے جائیں‘ (کچا راشن نہیں) کی شکل میں فراہم کیا جاتا ہے۔ یہ اسکیم نوعیت کے اعتبار سے ہمہ گیر ہے اور  اسے پورے ملک میں نافذ کیا گیا ہے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 7966



(Release ID: 1843883) Visitor Counter : 184


Read this release in: English