الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈیٹا کے تحفظ سے متعلق نیا قانون

Posted On: 22 JUL 2022 3:25PM by PIB Delhi

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر مملکت، جناب راجیو چندر شیکھر نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں درج ذیل معلومات فراہم کیں۔

حکومت کے اہداف کا مقصد اپنے صارفین کے لیے کھلے، محفوظ اور قابل اعتماد اور جوابدہ انٹرنیٹ کو یقینی بنانا ہے۔ اس سلسلے میں، یہ وزارت  نئے قوانین بنانے، ضابطوں میں ترمیم کرنے وغیرہ سمیت اپنے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے صنعت، قانونی ماہرین اور  ماہرین تعلیم سمیت متعلقہ وابستگان کے ساتھ بات چیت جاری رکھے ہوئی ہے۔ اس وزارت کو صلاح و مشورہ کے عمل کے دوران متعدد آراء موصول ہوئی ہیں۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی کا موجودہ قانون بیس سال پہلے، سال 2000 میں نافذ کیا گیا تھا۔ تب سے، ٹیکنالوجی اور آج کے انٹرنیٹ نے بڑی تیزی سے ترقی کی ہے۔ سائبر اسپیس کے موقع میں مثالی تبدیلی آئی ہے اور اس سے جڑے ہوئے کچھ چیلنجز بھی ہیں، جو سال 2000 میں موجود نہیں تھے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 7969



(Release ID: 1843872) Visitor Counter : 129


Read this release in: English