وزارت دفاع

دفاعی راہداری منصوبے

Posted On: 22 JUL 2022 1:32PM by PIB Delhi

رکشا راجیہ منتری جناب اجے بھٹ نے آج لوک سبھا میں جناب شانموگا سندرم کے اور دیگر کے تحریری جواب میں بتایاکہ اتر پردیش کی حکومت سے موصولہ اطلاع کے مطابق، اتر پردیش ایکسپریس ویز انڈسٹریل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (یو پی ای آئی ڈی اے)، اتر پردیش ڈیفنس انڈسٹریل کوریڈور (یو پی ڈی  آئی سی) کی نوڈل ایجنسی نے صنعت کے ساتھ 10,545 کروڑ روپے کی ممکنہ سرمایہ کاری کے ساتھ 69 مفاہمت کی یادداشتوں (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔ یو پی ڈی  آئی سی میں صنعتوں کی طرف سے 1,767 کروڑ روپے کی اصل سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

مزید برآں، تمل ناڈو انڈسٹریل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ٹی آئی ڈی سی او) سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق، تمل ناڈو ڈیفنس انڈسٹریل کوریڈور (ٹی این ڈی آئی سی) کی نوڈل ایجنسی نے 42 صنعتوں کے ساتھ مفاہمت ناموں وغیرہ کے ذریعے 11,359 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا انتظام کیا ہے۔ ٹی آئی ڈی این سی میں صنعتوں کی طرف سے 3,176 کروڑ روپے کی اصل سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

متعلقہ ریاستی حکومتوں کی اپنی ایرو اسپیس اور دفاعی پالیسی ہے جو سرمایہ کاروں کو مختلف ترغیبات کے ذریعے مدد فراہم کرتی ہے۔ تمام اسٹیک ہولڈرز جیسے ڈی پی ایس یوز اور نجی سرمایہ کاروں کے ساتھ باقاعدہ بات چیت متعلقہ ریاستی اور مرکزی حکومت کے ذریعے کی جا رہی ہے تاکہ سرمایہ کاروں کے چیلنجوں کو سمجھا جائے اور ان کے مسائل کو حل کیا جا سکے۔ مرکزی حکومت کی طرف سے دفاعی صنعتی راہداریوں کے قیام کے لیے کوئی علیحدہ فنڈز مختص نہیں کیے گئے ہیں۔

نئی دفاعی کمپنیوں کو اپنی عملی ضرورت کے مطابق افرادی قوت کو شامل کرنے کی خود مختاری حاصل ہے۔

 

 

 

*************

( ش ح ۔ ا ک۔ ر ب(

U. No. 7957

 


(Release ID: 1843828) Visitor Counter : 106


Read this release in: English , Tamil