وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

دفاعی مصنوعات کی تیاری

Posted On: 22 JUL 2022 1:30PM by PIB Delhi

 

دفاع کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ نے آج لوک سبھا میں جناب دیبندو ادھیکاری کو ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ڈیفنس پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگ (ڈی پی ایس یوز) کے ذریعہ، جو  اہم دفاعی سازو سامان اور آلات تیار کئے گئے ہیں، اور جنہیں اب تک سپلائی کیا گیا ہے، وہ حسب ذیل ہیں:

  • جہاز اور  آبدوز : جہازوں کی مختلف قسمیں، کاربیٹس میزائل بورڈس، دسٹوائر کی مختلف قسم (پی-15، پی-15 اے، پی -17، پی-17 اے) آبدوز  (ایس ایس کے درجے کی اسکارپین قسم)، فاسٹ ٹریک کرافٹس، ڈریجر، لینڈنگ کرافٹ یولٹی ، میزائل کرافٹ سروے جہاز، ساحل کے کنارے گشت لگانے والے جہاز، ٹگس اینڈ فیول بارگس۔
  • میزائل اور سمندر میں استعمال ہونے والے ہتھیار: ٹنک شکن میزائل (میلان، کونکرس انور)، آکاش میزائل نظام، میڈیم رینج کے  سطح سے ہوا میں مار کرنے والے میزائل،  استر میزائل، پناکا راکٹ سسٹم، ہلکے  وزن کے ٹار پیڈو، بھاری وزن کے ٹار پیڈو، این ٹی ٹار پیڈو ڈکوائے لانچنگ سسٹم، کاؤنٹر میژر  ڈسپنسنگ سسٹم اور  لانچرس کی مختلف قسمیں۔
  • الیکڑانک آلات : سی -41  نظام، کمیونی کیشن نظام، الیکٹرانک وا ر فیئر اور ایویونک سسٹم، الیکٹرو آپٹک سسٹم،  نیول سسٹم، راڈار ٹینک الیکٹرانکس، تھرمل انجن سائٹ، لاجر بیسس اکیوپمنٹ فیوزز، رگزائڈز کیبل کی مختلف قسمیں، جنگی ٹینکوں کے ہارنس۔
  • بکتر بند اور بھاری گاڑیاں: مین بیٹل ٹینکس (ٹی -72، ٹی-90،  ارجن)، انفینٹری کمباٹ گاڑیاں، بی ایم پی -11، مختلف صلاحیت کی آرٹیلری گنس (توپیں) (81  ایم ایم مورٹار، 122  ایم ایم، 125  ایم ایم ، 130  ایم ایم اور  155  ایم ایم )، میدک گن سی آر این -91، اے  کے 630  ایم گن،  ہائی موبلٹی گاڑیاں، (x4, 6x6 8x8, 10x10 & 12x124)، ہیوی ریکوری وہیکل، وہیکلس لانچ  اسالٹ برج، ڈوزرس ایکسکیویٹرس، موٹر گریٹرس، ٹیلرس، ٹوونگ ٹریکٹرس، آرمڈ ایمبولنس، کثیر  مقصدی گاڑی اور دیگر  گراؤنڈ سپورٹ / اور جنگی طیاروں کے لئے نمٹنے والے  آلات۔
  • ایئر بورن پلیٹ فارمس: جنگی  طیارے (ایس یو 30  ایم کے آئی، ہلکا جنگی طیارہ، سویلین طیارہ، ( ڈورنیر ڈی او- 228)، ہیلی کاپٹرس (ایڈوانس لائٹ ہیلی کاپٹرس دھرو، لائٹ یوٹلٹی ہیلی کاپٹر، ہلکا جنگی ہیلی کاپٹر، چیتل اور چیتک) ۔ انجن اور ایکسریز اور طیاروں / ہیلی کاپٹر/  انجن کی قسموں کی اوور ہالنگ۔
  • اسلحہ گولہ بارود: بڑے کیلیبر کے اسلحہ اور گولہ بارود (105 ایم ایم ، 122  ایم ایم ، 125 ایم ایم ، 130  ایم ایم  اور  155  ایم ایم) میڈیم کیلیبر اسلحہ  گولہ بارود: (20  ایم ایم ، 30  ایم ایم، 81  ایم ایم ، 84  ایم ایم )،  چھوٹے کیلیبر کا اسلحہ  گولہ بارود (5.65  ایم ایم ، 7.62  ایم ایم اور  9  ایم ایم )، دھماکہ خیز مادہ ،  پروپیلینڈس بمس اور راکٹس۔
  • چھوٹے ہتھیار: 7.62 x39 ایم ایم ٹریچی اسالٹ رائفل،  12.7  ایم ایم ،ایئر ڈیفنس گن، 33  ایم  ایم کینن، ایم اےجی  7.62 ایم ایم، ایل ایم جی 5.56 ایم ایم، کاربائن 9 ایم ایم جے وی پی سی 5.56  ایم ایم، ریوالور 32 ایم، 32  پسٹل، 7.62 x51 اسنائپر، 5.56 آئی این ایس اے ایس، 9  ایم ایم پسٹل، 7.62 x39  گھاتک اور  12 بور پمپ ایکشن  گن۔
  • دیگر سامان: کپڑے کے آئٹمس اور ایکسریز،  پیراشوٹ کی مختلف قسمیں (مین کیرینگ، پائلٹ، بریک سپلائی، ڈراپ، ہیوی ڈراپ اور ایلیومینٹو)۔

حتمی طور پر  ہتھیار اور دیگر سازو سامان  قبول کرنے کے  طریقہ کار کے مطابق ڈی پی ایس یوز کے ذریعہ تیار کی گئی دفاعی مصنوعات کو  کوالٹی ایشورنس ایجنسیوں کے ذریعہ حتمی طور پر قبول کرنے کے لئے معائنہ کیا جاتا ہے۔ ان ایجنسیوں میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کوالٹی ایشورنس، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف  ایروناٹیکل  کوالٹی ایشورنس اور  ڈائریکٹر جنرل آف نیول آرمامنٹ انسپیکشن شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- ح ا - ق ر)

U-7958


(Release ID: 1843826) Visitor Counter : 122
Read this release in: English