وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بی آر او کی جانب سے مزدوروں کو ادا کی جانے والی  اجرت

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 22 JUL 2022 1:31PM by PIB Delhi

 

متعلقہ ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت کی جانب سے وقتا فوقتا مقررہ  کم از کم اجرت کو دھیان میں رکھتے ہوئے بی آر او کے پروجیکٹس صدر دفاتر کی سطح پر بی  آر او میں مزدوروں کے لئے اجرت طے کی گئی ہے۔ اجرت کو ملازمت کے شعبے کے کام کاج کے حالات میں مشکلات اور دیگر امور پر غور کرتے ہوئے مزید بڑھایا جاتا ہے۔

بی آر او شعبہ میں انتہائی زیادہ کام کاج ہونے کی صورت میں مزدوروں کی خدمات حاصل کرتا ہے ،گزشتہ پانچ سالوں کے دوران بی آر او کی جانب سے ہائر کئے گئے مزدوروں کی ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے حساب سے تفصیلی تعداد حسب ذیل ہیں۔

نمبر شمار

ریاست

2017-18

2018-19

2019-20

2020-21

2021-22

1

انڈمن اینڈ نیکوبار جزائر

113

121

154

131

101

2

اروناچل پردیش

7999

7859

7968

9411

9519

3

آسام

8030

6988

7407

7588

7516

4

بہار

327

274

255

297

252

5

چھتیس گڑھ

37

27

15

5

11

6

ہریانہ

0

1

1

2

3

7

ہماچل پردیش

2117

1857

1811

1808

2171

8

مرکزی خطہ جموں وکشمیر

12017

12583

13516

11712

11147

9

جھارکھنڈ

15260

13764

16524

17762

25015

10

کیرالا

2

3

0

3

1

11

مہاراشٹر

6

6

6

4

2

12

منی پور

1425

1674

1601

1295

1049

13

میگھالیہ

0

0

0

1

1

14

میزورم

691

673

682

665

708

15

ناگالینڈ

881

1655

1433

1663

1602

16

اڑیشہ

255

228

321

428

415

17

راجستھان

2522

2028

3396

4792

5082

18

سکم

3227

2513

3021

3460

3359

19

تری پورہ

5

8

9

5

5

20

مرکزی خطہ لداخ

1797

2003

2773

3820

4778

21

اترپردیش

94

108

91

89

84

22

اتراکھنڈ

3973

4305

4573

4125

3280

23

مغربی بنگال

3257

2938

3294

2932

3884

 

مجموعی تعداد

64035

61616

68851

71998

79985

مزدوروں سے متعلق جو  اہم سہولیات فراہم کی گئی ہیں ،ان کی تفصیلات اس طرح ہیں۔

  • اجرت کی رقم متعلقہ  آدھار سے منسلک بینک کھاتوں میں براہ راست منتقل کی جاتی ہیں۔
  • انتہائی دور دراز علاقوں میں مزدوروں کو بی آر او کے طبی سہولیات اور آرمی میڈیکل یونٹس میں مفت طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔اس کے علاوہ مزدوروں کو ضرورت پڑنے پر فضائی خدمات سمیت تیسرے درجہ کے طبی اسپتال اور  مفت نقل وحمل کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں فلاح وبہبود کے فنڈز سے رقم خرچ کئے جاتے ہیں۔
  • موسم کی خرابی پر قابو پانے کے لئے مناسب کپڑوں کی فراہمی کے علاوہ برفانی خیموں سمیت پناہ گاہوں /خیموں میں مفت رہائش فراہم کی جاتی ہے۔
  • لداخ میں انتہائی اونچائی والے بعض مقامات پر مزدوروں کو کھانا پکانے اور اسے گرم کرنے کے مقصد سے مفت راشن اور کیروسین فراہم کیا جاتا ہے۔ رہائش گاہ سے کام کے مقامات پر جانے اور واپس آنے کے لئے مفت نقل وحمل کی خدمات بھی فراہم کی جاتی ہے۔
  • کام سے منسوب اموات معذوری کی صورت میں مزدوروں سے متعلق معاوضہ ایکٹ 1923 کے مطابق  ایک مشت رقم کی ادائیگی کی جاتی ہے۔
  • کیمپ میں مزدوروں کو بجلی ، صاف پینے کا پانی اور صاف صفائی کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

متعلقہ قوانین پر عمل کیا جارہا ہے ،تنخواہ مہینے کے آخر میں مزدوروں کی  کل حاضری کے حساب سے آڈٹ اور تصدیق کے بعد تمام اندراج شدہ مزدوروں کے آدھار سے منسلک کھاتوں میں جمع کیا جارہا ہے۔

رکشا راجیہ منتری جناب اجے بھٹ نے آج لوک سبھا میں نابہ کمار سرانیہ کے سوال کے جواب میں یہ جانکاری دی۔

****

 

 

U.No: 7960

ش ح۔ع ح۔س ا


(ریلیز آئی ڈی: 1843825) وزیٹر کاؤنٹر : 155
یہ ریلیز پڑھیں: English , Manipuri