بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

بندرگاہوں پر بنیادی ڈھانچے کی ترقی

Posted On: 22 JUL 2022 12:23PM by PIB Delhi

 

وزارت نے 25 اپریل 2022 کو 2047 کی  منصوبہ بندی کے ویژن کے ساتھ بندرگاہوں کے لئے جامع ماسٹر پلان کی تیاری سے متعلق ہدایات جاری کی  ہیں۔ ہندوستانی بندرگاہوں کی ایسو سی ایشن بڑی بندرگاہوں کا ایک اعلیٰ ادارہ ہے جس کو یہ ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ 2047 کے ویژن کے حوالے سے تمام بندرگاہوں کے ماسٹر پلان کو مربوط کرے اور بڑی بندرگاہوں کے لئے جامع پلان اور رپورٹ تیار کرے۔

ساگر مالا ایک بڑی قومی پہل ہے جس کا مقصد ہندوستان کی ساحلی پٹی اور آبی گزرگاہوں کے مکمل مضمرات کو بروئے کار لانا ہے۔ بندرگاہوں ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کے اس اہم پروگرام کا ویژن لاجسٹک لاگت کو کم کرنا ہے اور ساحلی پٹی کے ساتھ ساتھ بندرگاہوں سے متعلق صنعتی اور بنیادی ڈھانچہ کی ترقی کو اثر انگیز بناناہے۔

ساگر مالا پروگرام کے ایک حصہ کے طور پر 800 سے زائد پروجیکٹوں کے لئے تقریبا 5.5 لاکھ کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت کو 2015 سے 2035 کے درمیان نفاذ کے لئے نشان زد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ساحلی اضلاع کی جامع ترقی کے تحت کل 567 پروجیکٹوں کے لئے تقریبا 58 ہزار کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت کو نشان زد کیا گیا ہے۔ بندرگاہوں سے متعلق ترقی اور پروجیکٹوں کا تصور نشان زد کیا گیا ہے ،جس کے تحت بندرگاہوں کی تجدید کاری ، بندرگاہوں کی رابطہ کاری، بندرگاہوں سے متعلق کاروباریت ، ساحلی کمیونٹی کی ترقی اور ساحلی جہاز رانی اور اندرون ملک آبی نقل وحمل پر توجہ دی گئی ہے۔

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری دی۔

***

U.No:7954

ش ح۔ع ح۔س ا

 



(Release ID: 1843817) Visitor Counter : 162


Read this release in: Bengali , English , Urdu , Tamil