جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دریاؤں کی بحالی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 21 JUL 2022 2:35PM by PIB Delhi

ریاستی وزیر جناب بشویشور ٹوڈو نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع  دی کہ دریاؤں کے تحفظ اور بحالی کے لیے، جل شکتی وزارت دریائے گنگا اور اس کی معاون ندیوں کے لیے نمامی گنگا کی مرکزی سیکٹر اسکیم  اور دیگر دریاؤں کے لیے نیشنل ریور کنزرویشن پلان (این آر سی پی) کی مرکزی اسپانسر شدہ اسکیم کے  ذریعے ملک میں ندیوں کے شناخت شدہ آلودہ حصوں میں آلودگی کو کم کرنے کے لیے مالی اور تکنیکی مدد فراہم کر کے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یوٹیز) کی کوششوں میں اضافہ کر رہی ہے۔ سیوریج کا بنیادی ڈھانچہ اور ندیوں کے کنارے آلودہ قصبوں/شہروں میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس (ایس ٹی پیز) کا قیام ان پروگراموں کے اہم اجزاء ہیں۔

اس کے علاوہ، ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت (ایم او ای ایف اینڈ سی سی ) نے حال ہی میں ریاستی جنگلات کے محکموں اور ایسے ہی دیگر محکموں کی مشاورت سے انڈین کونسل آف فاریسٹری ریسرچ اینڈ ایجوکیشن (آئی سی ایف آرای) ، دہرادون کی طرف سے تیار کردہ 13 بڑے دریاؤں کی بحالی کے لیے تفصیلی پروجیکٹ رپورٹس (ڈی پی آر) جاری کی ہیں۔. یہ 13 دریا ستلج، بیاس، راوی، چناب، جہلم، لونی، یمنا، مہانادی، برہم پترا، نرمدا، کاویری ہیں جن میں آندھرا پردیش  کی  گوداوری اور کرشنا ندیاں بھی شامل ہیں۔ ان  13 تفصیلی پروجیکٹ رپورٹس کا مجوزہ تخمینہ 4 بڑے اجزاء کے تحت 19,342.63 کروڑ روپے ہے جیسے: جنگلاتی اقدامات پر عمل در آمد، معلومات کے انتظام کو مضبوط بنانا اور قومی صلاحیت کی ترقی، بحالی کا مرحلہ بشمول کامیاب ماڈلز کی پیروی میں اضافہ، اور جنگلات  سے متعلق اقدامات  اور دریا کے تحفظ کے لیے قومی کوآرڈینیشن۔       .

ان تفصیلی پروجیکٹ رپورٹوں کے تحت مجوزہ کاموں میں دریا کے کناروں پر شجر کاری ۔جس سے ماحول دوست علاقہ میں اضافہ ہوتا ہے، مٹی کے کٹاؤ پر قابو پانے کے اقدامات، زمینی پانی کی  سطح  کو ری چارج کرنا، کاربن ڈائی آکسائیڈ کو الگ کرنا، کیچمنٹ ایریا ٹریٹمنٹ، ماحولیاتی بحالی، نمی کا تحفظ، معاش میں بہتری اور آمدنی پیدا کرنا، ماحولیاتی سیاحت کو فروغ دینا۔ دریائی علاقوں، ایکو پارکس اور دریاؤں میں پانی کے معیار اور بہاؤ کو بہتر بنانے کے لیے عوام میں بیداری لانا شامل ہیں ۔

ان کاموں کو ریاستی زراعت، باغبانی، شہری بلدیاتی اداروں اور دیہی ترقی وغیرہ کے ساتھ ریاستی جنگلات کے محکموں کے ذریعے انجام دیے جانےکی توقع  ہے۔

 

*************

 

 

ش ح ۔س ب ۔ م ص

U. No.7955


(ریلیز آئی ڈی: 1843772) وزیٹر کاؤنٹر : 96
یہ ریلیز پڑھیں: English