مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

سستی کرایہ والی  ہاؤسنگ کمپلیکس اسکیم کا مقصد شہری مہاجرین / غریبوں کو ان کے کام کی جگہ کے نزدیک ضروری شہری سہولیات کے ساتھ کم قیمت پر باوقار کرایہ کی رہائش فراہم کرنا ہے

Posted On: 21 JUL 2022 3:31PM by PIB Delhi

 

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے) نے پی ایم اے وائی-یو کے تحت سستے کرایہ والے ہاوسنگ کمپلیکسز (اے آر ایچ سیز) کے نام سے ایک ذیلی اسکیم کا آغاز کیا ہے۔ اے آر ایچ سیز کا مقصد شہری مہاجرین / غریبوں کو ان کے کام کی جگہ کے نزدیک ضروری شہری سہولیات کے ساتھ کم قیمت پر باوقار کرایہ کی رہائش فراہم کرنا ہے۔ اے آر ایچ سیز مہاجرین کے لیے کرایہ کے سستے مکانات کے حل کا ایک پائیدار ماحولیاتی نظام تشکیل دیں گے، اس طرح مستقبل کی کچی آبادیوں کو بڑھنے سے روکا جاسکے گا۔ وزارت نے ماڈل کرایہ داری ایکٹ  ) ایم ٹی اے  کو ) 2021  کو ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کے ساتھ بھی مشترک کیا ہے تاکہ وہ  یا تونئے قوانین بنا کر یا  اپنائے جانے کے لئے ایم ٹی اے  کے خطوط پر موجودہ کرایہ داری  قوانین میں ترمیم کر کےاسے اپنا سکیں۔ یہ دیہی علاقوں سے آنے والے مہاجرین سمیت تمام آمدنی والے گروپوں کے لیے   کرایہ کے مناسب مکانات کی تعمیر کے قابل بنائے گا۔

زمین اورآبادکاری  ریاست کے مووعات  ہیں۔ لہٰذا، دیہی علاقوں سے نقل مکانی سے نمٹنے اور جامع شہری ترقی کو فروغ دینے کے لیے کچی آبادیوں کی بحالی اور سستی رہائش سے متعلق اسکیمیں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹیز) کے ذریعے ان کی نفاذ کرنے والی ایجنسیوں کے ذریعے نافذ کی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے) 25.06.2015 سے پردھان منتری آواس یوجنا - شہری (پی ایم اے وائی-یو) کے تحت تمام اہل مستفیدین بشمول کچی آبادیوں  میں رہنے والے اور دیہی مہاجرین کے لیےمکانات کی تعمیر کے لیے مرکزی مدد فراہم کر کے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی کوششوں کی تکمیل کر رہی ہے۔ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ پیش کردہ پروجیکٹ کی تجاویز کی بنیاد پر، اب تک تمام شہری علاقوں میں 122 لاکھ سے زیادہ مکانات کی منظوری دی گئی ہے، جن میں سے 101 لاکھ سے زیادہ کی بنیاد رکھی گئی ہے اور 62 لاکھ سے زیادہ مکمل ہو چکے ہیں/مستحقین کے سپرد کیےجاچکے ہیں۔ ملک میں کچی آبادیوں کو ہٹانے سے متعلق ڈیٹا اس وزارت کے پاس نہیں ہے۔

یہ معلومات ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت جناب کوشل کشور نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

 

************

 

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 7916)



(Release ID: 1843657) Visitor Counter : 90


Read this release in: English