پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت بایو ایندھن کو فروغ دینے کی خاطر سستی نقل و حمل کے پائیدار متبادل کے لئے ایتھنول کی ملاوٹ والے پیٹرول پروگرام کو نافذ کر رہی ہے


حکومت نے مالی امداد فراہم کرنے کے لئے ’’ پردھان منتری  جی – وَن یوجنا ‘‘ کو مشتہر کیا ہے

Posted On: 21 JUL 2022 3:36PM by PIB Delhi

          پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ بایو ایندھن کے لئے حکومت ایتھنول کی ملاوٹ والے پیٹرول (ای بی پی) پروگرام اور سستی نقل و حمل کے لئے پائیدار متبادل ( ایس اے ٹی اے ٹی)  کو نافذ کر رہی ہے ، جس کا مقصد  گھریلو زراعت کے شعبے کو فروغ دینا، ماحولیاتی استحکام کو یقینی بنانا، درآمدی انحصار کو کم کرنا اور  بیرونی زرمبادلہ کی بچت کرنا ہے ۔

         حکومت نے اس سے قبل بایو ایندھن سے متعلق قومی پالیسی - 2018 ء کو مشتہر کیا تھا  ، جس میں ملک میں 2030 ء تک پیٹرول میں ایتھنول کی 20 فی صد اور ڈیزل میں بایو ڈیزل کی 5  فی صد  ملاوٹ کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔ حکومت نے اب بایو ایندھن سے متعلق قومی پالیسی – 2018 ء میں ترمیم کی ہے ، جس کے تحت  پیٹرول میں ایتھنول کی ملاوٹ  کو 2030 ء کے ہدف کو بدل کر 26-2025 ء  تک حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے ۔ موجودہ ایتھنول سپلائی سال ( ای ایس وائی  22-2021 ء ) کے لئے تیل  فروخت کرنے والی کمپنیوں ( او ایم سیز ) نے 10 جولائی  ، 2022 ء تک  10.16 فی صد کی ملاوٹ کا ہدف پہلے ہی حاصل کر لیا ہے ۔

         کمپریسڈ بایو گیس (سی بی جی ) کے استعمال کو آٹوموٹیو فیول کے طور پر فروغ دینے کے مقصد سے یکم اکتوبر ، 2018 ء کو  سستی نقل و حمل کے لئے پائیدار متبادل ( ایس اے ٹی اے ٹی ) کے تحت او ایم سیز کوسی بی جی پیدا کرنے کی خاطر دلچسپی کے اظہار ( ای او آئی ) کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔ 28 فروری ، 2022 ء تک تیل کی سرکاری سیکٹر کی کمپنیوں نےسی بی جی کی خریداری کے لئے 3160 سی بی جی پلانٹ قائم کرنے کی خاطر لیٹر آف انٹینٹ ( ایل او آئی ) جاری کئے ہیں ۔

         استعمال شدہ کھانا پکانے  والا تیل ( یو سی او ) کی بایو ڈیزل کی پیداوار کے لئے امکانی خام مال کے طور پر نشاندہی کی گئی ہے اور سرکاری سیکٹر کی کمپنیوں ( او ایم سیز ) نے 300 مقامات پر یو سی او سے پیدا ہونے والے بایو ڈیزل کی خریداری کے لئے ای او آئی جاری کئے ہیں ۔ او ایم سیز نے یو سی او سے بایو ڈیزل تیار کرنے کے لئے تقریباً 36 کروڑ لیٹر سالانہ کی پیداواری صلاحیت کے 61 پلانٹس قائم کرنے کے لئے پیشکش موصول کی ہیں ۔

مارچ، 2019 ء میں، حکومت نے ملک میں سیکنڈ جنریشن (جی 2 ) ایتھنول پروجیکٹوں کو قائم کرنے کے لئے مربوط بایو ایتھنول پروجیکٹوں کو مالی مدد فراہم کرنے کے لئے ’’ پردھان منتری جی – وَن (جیو ایندھن - واتاورن اَنوکول  فصل  اَوشیش نِوارن) یوجنا ‘‘ کو مشتہر کیا ہے ، جس میں لِگنو سیلو لوسک بایو ماس اور دیگر قابل تجدید فیڈ اسٹاک کا استعمال  کیا جائے گا ۔  سال 19-2018 ء سے 24-2023 ء تک کی مدت میں اسکیم کے لئے کل 1969.50 کروڑ روپئے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے ۔ پی ایم جی-وَن یوجنا کے تحت تجارتی پروجیکٹوں کے لئے 150 کروڑ روپئے فی پروجیکٹ اور مظاہرے کے پروجیکٹوں کے لئے فی پروجیکٹ 15 کروڑ روپئے کی زیادہ سے زیادہ کی مالی امداد مقرر کی گئی ہے ۔

         ای بی پی پروگرام کے تحت، حکومت نے اپنی مقررہ ہدف کی تاریخ نومبر ، 2022 ء  سے پہلے ہی جون ، 2022 ء میں ملک میں 10 فی صد ملاوٹ کے وسیع ہدف کو حاصل کر لیا ہے  ۔

         ایتھنول سپلائی کے  پچھلے تین برسوں کے دوران بیرونی کرنسی  کی بچت کا تخمینہ مندرجہ ذیل ہے :

s:

ایتھنول کی سپلائی کا سال

( یکم دسمبر - 30 نومبر)

کل بچت ( کروڑ روپئے میں )

2018-19 ء

4145.27

2019-20 ء

3697.02

2020-21  ء

10605.98

میزان

18448.27

وسیلہ : پیٹرولیم پلاننگ  اینڈ اینا لیسز سیل ( پی پی اے سی )

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا   ) 

U. No. 7911


(Release ID: 1843616) Visitor Counter : 172


Read this release in: English