پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

پردھان منتری جی-ون یوجنا


حکومت نے مربوط بائیو ایتھنول پروجیکٹوں کو مالی معاونت فراہم کرنے کے لیے پردھان منتری جی-ون یوجنا نوٹیفائی کی تھی

اس اسکیم کے لیے کل مالی اخراجات 2018-19 سے 2023-24 کی مدت کے لیے 1969.50 کروڑ روپے ہیں

Posted On: 21 JUL 2022 3:43PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 21 جولائی 2022:

وزیر مملکت برائے پٹرولیم و قدرتی گیس جناب رامیشور تیلی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ مارچ 2019 کو حکومت نے لیگنوسیلولوزک بائیوماس اور دیگر قابل تجدید فیڈ اسٹاک کا استعمال کرتے ہوئے ملک میں سیکنڈ جنریشن (ٹو جی) ایتھنول پروجیکٹوں کے قیام کے لیے مربوط بائیو ایتھنول پروجیکٹوں کو مالی معاونت فراہم کرنے کے لیے "پردھان منتری جی-ون (جیو اندھن- واتوارن انوکول فصل اوشیش نوارن) یوجنانوٹی فائی کی تھی۔ اس اسکیم کے لیے مجموعی مالی اخراجات 1969.50 کروڑ روپے ہیں جو 19-2018 سے 2023-24 تک کی مدت کے لیے ہیں۔

پی ایم جی-ون یوجنا کے تحت تجارتی پروجیکٹوں کے لیے فی پروجیکٹ زیادہ سے زیادہ 150 کروڑ روپے اور ڈیمو پروجیکٹوں کے لیے 15 کروڑ روپے فی پروجیکٹ کی زیادہ سے زیادہ مالی امداد تجارتی قابلیت کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ 2جی ایتھنول کی پیداوار کے شعبے میں ٹیکنالوجی کی ترقی اور اپنانے کے لیے تحقیق و ترقی کو فروغ دینے کے لیے تجویز کی گئی ہے۔

اس اسکیم کے تحت پنجاب کے بٹھنڈہ، ہریانہ کے پانی پت، اڈیشہ کے بار گڑھ اور آسام کے نومالی گڑھ میں چار تجارتی سیکنڈ جنریشن (ٹو جی) بائیو ایتھنول پروجیکٹوں کو 150 کروڑ روپے اور ہریانہ کے پانی پت میں ایک ڈیمو پروجیکٹ کو 15 کروڑ روپے کی مالی مدد کی منظوری دی گئی ہے۔ یہ تجارتی منصوبے تعمیر کے آگے کے مرحلے میں ہیں اور توقع ہے کہ 2022-23 تک ان پر کام شروع کیا جائے گا۔ اس اسکیم کے مطابق حاصل کردہ سنگ میل کی بنیاد پر اب تک 151.50 کروڑ روپے جاری کیے جا چکے ہیں۔

فی الحال اس اسکیم کے تحت ریاست آندھرا پردیش میں ٹوجی ایتھنول کا کوئی پروجیکٹ نہیں ہے۔ پی ایم جی-ون یوجنا کے ذریعے مالی امداد کے علاوہ ٹوجی ایتھنول پلانٹس کو فروغ دینے کے لیے اٹھائے گئے دیگر اقدامات میں غیر مرکب ایندھنوں پر اضافی ایکسائز ڈیوٹی ، مختلف پہلوؤں پر مطالعے کی حوصلہ افزائی کرنا ، اضافی بائیو فیول فیڈ اسٹاک کی صلاحیت رکھنے والے میدانوں کی نشاندہی کرنا؛ مرکزی دھارے کے بائیو فیول کے لیے پالیسی مداخلت؛ ٹوجی ایتھنول وغیرہ کی علیحدہ قیمت کا نفاذ شامل ہیں۔

***

(ش ح - ع ا- ع ر)

U. No. 7906



(Release ID: 1843549) Visitor Counter : 191


Read this release in: English