پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

ون نیشن ون گیس گرڈ پروجیکٹ پائپ لائن


بنیادی ڈھانچے میں توسیع مختلف خطوں کی گیس کی طلب کی تشخیص پر مبنی جاری کوشش ہے

ملک بھر میں 33,500 کلومیٹر قدرتی گیس پائپ لائن نیٹ ورک کو منظوری دی گئی ہے

21,715 کلومیٹر قدرتی گیس پائپ لائنیں چالو ہیں اور کل 13,605 کلومیٹر لمبائی کی پائپ لائنیں تعمیر کے مختلف مراحل میں ہیں

Posted On: 21 JUL 2022 3:47PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 21 جولائی 2022:

پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ بنیادی توانائی کے مکس میں قدرتی گیس کا حصہ بڑھانے کا مقصد ملک میں قدرتی گیس کے بنیادی ڈھانچے کو ترقی دینے اور "ون نیشن ون گیس گرڈ" کے نفاذ پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ پیٹرولیم اور قدرتی گیس ریگولیٹری بورڈ (پی این جی آر بی) پائپ لائنوں کی ترقی کو منظوری دینے کا ادارہ ہے اور ملک بھر میں 33,500 کلومیٹر قدرتی گیس پائپ لائن نیٹ ورک کو منظوری دی گئی ہے۔ اس میں سے 21715 کلومیٹر قدرتی گیس پائپ لائنیں چالو ہیں جب کہ کل 13605 کلومیٹر لمبائی کی پائپ لائنیں تعمیر کے مختلف مراحل میں ہیں۔ پائپ لائن کے بنیادی ڈھانچے کی توسیع مختلف علاقوں کی گیس کی طلب کی تشخیص کی بنیاد پر ایک جاری کوشش ہے۔ یہ منصوبے پی این جی آر بی کی منظور کردہ ٹائم لائن کے مطابق شروع کیے جارہے ہیں۔ مکمل طور پر آپریشنل اور زیر تعمیر مشترکہ کیریئر قدرتی گیس پائپ لائنوں کی تفصیلات ضمیمے  میں دی گئی ہیں۔

جاری...

ون نیشن ون گیس گرڈ پروجیکٹ کے بارے میں

 

مکمل طور پر آپریشنل مشترکہ کیریئر قدرتی گیس پائپ لائنوں کی فہرست

نمبر شمار

قدرتی گیس پائپ لائنیں

ریاست

1.

آسام علاقائی نیٹ ورک

آسام

2

کاویری بیسن نیٹ ورک

پڈوچیری، تمل ناڈو

3

ہجیرا وجے پور-جگدیش پور-گریپ (گیس بحالی اور توسیعی پروجیکٹ)-دھیج-وجے پور ایچ وی جے/وی ڈی پی ایل

اترپردیش مدھیہ پردیش، راجستھان، گجرات

4

دھیج وجے پور (ڈی وی پی ایل)-وجے پور-دادری (جی آر ای پی) اپ گریڈیشن ڈی وی پی ایل 2 اور ڈی وی پی ایل

5.

کاکیناڈا -حیدر آباد -اران -احمد آباد (ایسٹ ویسٹ پائپ لائن)

آندھرا پردیش، گجرات، مہاراشٹر، تلنگانہ

6.

دہیج -اوران -پنویل -ڈھابھول

گجرات، مہاراشٹر

7.

کے جی بیسن نیٹ ورک

آندھرا پردیش، پڈوچیری

8.

گجرات علاقائی نیٹ ورک

گجرات

9.

اگرتلہ علاقائی نیٹ ورک

تریپورہ

10.

دادری پانی پت

ہریانہ، پنجاب، اترپردیش،

11.

ممبئی ریجنل نیٹ ورک

مہاراشٹر

12.

اوران ٹرامبے

مہاراشٹر

13.

ہائی پریشر گجرات گیس گرڈ

گجرات

14.

ہزیرہ -انکلیشور (ایچ اے پی آئی)

گجرات

15.

لو پریشر گجرات گیس گرڈ

گجرات

16.

شہدول -پھول پور

مدھیہ پردیش، اترپردیش

17.

آسام -علاقائی نیٹ ورک

آسام

18.

دوکلی مہاراج گنج

اگرتلہ

19.

اوران- تلوجا

مہاراشٹر

20

وجے پور-اوریا-پھول پور- اسپر لائن

مدھیہ پردیش، اترپردیش

 

زیر تعمیر مشترکہ کیریئر قدرتی گیس پائپ لائنیں

نمبر شمار

قدرتی گیس پائپ لائنوں کا نام

وہ ریاستیں جن سے پائپ لائنیں گزرتی ہیں

1.

کاکیناڈا-وزاگ-سریکاکولم

آندھرا پردیش

2.

اینور نیلور

آندھرا پردیش، تمل ناڈو

3.

کاکیناڈا -وجئے واڑہ -نیلور

آندھرا پردیش

4.

شمال مشرقی قدرتی گیس پائپ لائن گرڈ

آسام، میزورم، منی پور، اروناچل پردیش، تریپورہ، ناگالینڈ، میگھالیہ اور سکم

5.

کنائی چھٹا –شری رام پور

مغربی بنگال

6.

سریکاکولم -انگل

آندھرا پردیش، اڈیشہ

7.

ممبئی-ناگپور-جھارسوگوڈا

مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور اڈیشہ

8.

جام نگر - دوارکا (گجرات)

گجرات

ماخذ: پی این جی آر بی

****

(ش ح - ع ا- ع ر)

U. No. 7905



(Release ID: 1843548) Visitor Counter : 153


Read this release in: English