سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹول ٹیکس کی وصولی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 21 JUL 2022 12:55PM by PIB Delhi

روڑ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے  لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نے 5 دسمبر 2008 کو قومی شاہراہوں کی فیس (قیمتوں اور وصولیوں کا تعین) ضوابط، 2008 کو مشتہر کیا ہے، اور مذکورہ قواعد، جیسا کہ وقتاً فوقتاً ترمیم کیا جاتا ہے، تمام پبلک فنڈڈ پروجیکٹس اور پرائیویٹ فنڈڈ کے لیے یوزر فیس کے تعین کے لیے لاگو ہوتے ہیں جہاں معاہدے اور معاہدوں پر عمل درآمد کیا گیا ہے اور بولیاں 5 دسمبر 2008 کو یا اس کے بعد طلب کی گئی ہیں، قومی شاہراہوں/مستقل پل/قومی شاہراہوں پر عارضی پل کے سیکشن کے استعمال کے لیے کسی بھی شخص کی طرف سے فیس کی وصولی قواعد، 1997؛ اور نیشنل ہائی ویز (فیس کی شرح) ضوابط، 1997 اور متعلقہ کنٹریکٹ ایگریمنٹ کے مطابق کی جاتی ہے۔ قومی شاہراہ کے ایک حصے پر صارف کی فیس مرکزی حکومت کے سرکاری گزٹ میں شائع کردہ انفرادی نوٹیفکیشن کے مطابق جمع کی جاتی ہے۔

 قومی شاہراہ فیس ضوابط  2008 کے مطابق، یوزر فیس پلازہ کے ایک مخصوص دائرے میں رہنے والے افراد کو چھوٹ دینے کا ایسا کوئی انتظام نہیں ہے۔ تاہم، لامحدود دوروں کے لیے مالی سال 23- 2022 کے لیے 315 روپے ماہانہ کی شرح سے ماہانہ پاس کی سہولت ایسے شخص کے لئے جس کے پاس  ایک رجسٹرڈ گاڑی ہو  اور غیر تجارتی مقاصد کے لیے ہو اور وہ قومی شاہراہ  فیس (شرہ کا تعین اور وصولی ) ضوابظ 2008 کے مطابق  فیس پلازہ سے 20 کلومیٹر کے اندر رہائش پذیر ہو، کےلیے دستیاب ہے۔ بشرطیکہ سروس روڈ یا متبادل سڑک استعمال کے لیے دستیاب نہ ہو۔ اس کے علاوہ، بند صارف کی فیس وصولی کے نظام کی صورت میں یہ فراہمی لاگو نہیں ہوتی ہے۔

*************

( ش ح ۔ ا ک۔ ر ب(

U. No. 7890

 


(ریلیز آئی ڈی: 1843390) وزیٹر کاؤنٹر : 139
یہ ریلیز پڑھیں: English , Marathi