بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایم ایس ایم ای سیکٹر میں تخلیقیت اور صنعت کاری

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 21 JUL 2022 1:18PM by PIB Delhi

بہت چھوٹی  ، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کے وزیرمملکت جناب بھانوپرتاپ سنگھ ورما نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ بہت چھوٹی، چھوٹی او راوسط درجے کی صنعتوں کی وزارت نے تخلیقیت ، اختراع اور صنعتکاری کو فروغ دینے کی خاطر ایک تحریک فراہم کرنے کیلئے بہت  سے اقدامات کیے ہیں۔ ان منجملہ میں صنعتکاری اور ہنرمندی کے فروغ کا پروگرام  ایم ایس ایم ای چمپئن اسکیم اور وزیراعظم کا روزگار پیدا کرنے کا پروگرام شامل ہے ، تاکہ معاشرے کے مختلف  طبقوں کی نمائندگی کرنے والے نوجوانوں کو اس بات کی تحریک دی جاسکے کہ وہ خودروزگار یا  صنعتکاری کے بارے میں غور کریں اور ملک میں ایم ایس ایم ایز کی مینوفیکچرنگ میں مقابلہ جاتی جذبے کو بڑھا سکیں۔

10 مارچ 2022 کو شروع کی گئی ایم ایس ایم ای چمپئن اسکیم کے ایم ایس ایم ای اختراعی کمپونینٹ کے تحت ایم ایس ایم ای سیکٹر میں دانشورانہ املاک حقوق (آئی پی آر ) کے تحفظ اختراع اور ڈیزائن کیلئے مالی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ رواں مالی سال 23-2022 کے دوران ایم ایس ایم ای آئیڈیا ہیکاتھون 2022 کے تحت 257 آئیڈیاز، 1196 ٹریڈ مارک کی تقسیم 186 پیٹینٹس، 53 ڈیزائن اور 11 جغرافیائی انڈیکیش جی آئی کو منظوری دی گئی ہے تاکہ 3400 کروڑ روپئے کی تخمینہ لاگت کے ساتھ مالی امداد فراہم کی جاسکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ ح ا۔ ع ن۔

U- 7892


(ریلیز آئی ڈی: 1843374) وزیٹر کاؤنٹر : 134
یہ ریلیز پڑھیں: English