کانکنی کی وزارت

معدنیات کیلئے رائلٹی شرحوں میں ترمیم

Posted On: 20 JUL 2022 4:04PM by PIB Delhi

کوئلہ اور کانکنی کے علاوہ پارلیمانی اُمو رکے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ کانکنی اور معدنیات (فروغ اور ریگولیشن )ایکٹ 1957 کی دفعہ 9 کے ذیلی سیکشن 3 کے تحت معدنیات سے متعلق  رائلٹی کی شرحوں میں وقتاً فوقتاً نظرثانی کی جاتی ہے۔ پچھلی مرتبہ رائلٹی کی شرحوں میں یکم ستمبر 2014 کو نظرثانی کی گئی تھی۔

کانکنی کی وزارت کے وائڈ آرڈر مورخہ 27 اکتوبر 2021 نے ان معدنیات کی رائلٹی کی شرحوں پر نظرثانی کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے  جہاں رائلٹی فی ٹن کی بنیاد پر کیلکولیٹ کی جاتی ہے اور کمیٹی نے 7 مارچ 2022 کو اپنی رپورٹ پیش کی ہے۔

اس طرح کے وقت کو وضع کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے، کانکنی اور معدنیات (ڈیولپمنٹ اور ریگولیشن )ایکٹ 1957 کی دفعہ 9 (1) کے مطابق کانکنی پٹے پر لینے  والے ہر شخص کو بڑے معدنیات کے لئے رائلٹی ادا کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جو اس کے دوسرے شیڈول میں بتائی گئی رائلٹی کے مطابق نکالی جاتی ہے ۔ ایم ایم ڈی آر ایکٹ 1957کی دفعہ 9 کلاؤز 3 کے تحت مرکزی حکومت ایک معدنیات کے سلسلے میں قابل ادائیگی رائلٹی کی شرح کو مطلع کرے گی۔ رائلٹی متعلقہ ریاستی حکومتو ں کے ذریعے جمع اور برقرار رکھی جاتی ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ح ا۔ ع ن۔

U-7883



(Release ID: 1843348) Visitor Counter : 98


Read this release in: English , Tamil