وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

اعلیٰ تعلیم کے لیے گاؤں کی طالبات کا اندراج

Posted On: 20 JUL 2022 6:29PM by PIB Delhi

وزیر مملکت برائے تعلیم ڈاکٹر  سبھاس سرکار نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری  جواب میں بتایا کہ  وزارت تعلیم، یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) اور آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن (اے آئی سی ٹی ای) ملک میں طالبات  جن میں گاؤ اور دیہی علاقوں کی طالبات شامل ہیں، کی اعلی تعلیم میں داخلے کی حوصلہ افزائی کے لیے مختلف اسکیمیں نافذ کر رہے ہیں۔ یعنی کالج کے لیے اسکالرشپ کی سینٹرل سیکٹر اسکیم اور یونیورسٹی کے طلباء (سی ایس ایس ایس)، پوسٹ ڈاکٹریٹ فیلوشپ برائے خواتین، سوامی وویکانند سنگل گرل چائلڈ فیلوشپ برائے تحقیق برائے سماجی علوم، اندرا گاندھی پوسٹ گریجویٹ اسکالرشپس برائے سنگل گرل چائلڈ، پرگتی اسکالرشپ اسکیم، سکشم اسکالرشپ اسکیم، ہندوستانی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں  خواتین کے مطالعات کی ترقی، اور خواتین کو بااختیار بنانے پر اے آئی سی ٹی ای لیلاوتی ایوارڈ۔

یو جی سی نے ایم فل کے لیے ایک سال اور پی ایچ ڈی کے لیے دو سال کی چھوٹ دینے کے لیے یو جی سی (ایم فل/پی ایچ ڈی ڈگریوں کے لیے کم سے کم معیارات اور طریقہ کار) ضوابط 2016 جاری کیے ہیں۔ خواتین امیدواروں کو ایم فل/ پی ایچ ڈی کی پوری مدت میں ایک بار زچگی کی چھٹی/چائلڈ کیئر چھٹی 240 دن تک  فراہم کی جا سکتی ہے۔ ایم فل / پی ایچ ڈی خاتون اسکالر کی شادی  یا کسی اور  وجہ سے  منتقلی کی صورت میں تحقیقی ڈیٹا کو یونیورسٹی میں منتقل کرنے کی اجازت دی جائے گی جس میں اسکالر منتقل ہونے کا ارادہ رکھتی ہے۔

آئی آئی ٹیز میں انڈر گریجویٹ پروگراموں میں صنفی توازن کو بہتر بنانے کے لیے، غیر معمولی نشستیں بنائی گئی ہیں جس سے خواتین کے اندراج کی شرح 17-2016  میں 8فیصد سے بڑھ کر 21- 2020میں 19.72فیصد ہو گئی ہے۔

وزارت تعلیم، یو جی سی  اور اے آئی سی ٹی ای ان اسکیموں کی وسیع تشہیر کرتے ہیں۔

 

*************

( ش ح ۔ ا ک۔ ر ب(

U. No. 7872


(Release ID: 1843330) Visitor Counter : 127


Read this release in: English , Bengali