وزارتِ تعلیم
اساتذہ کی ہنر مندی کو تازہ شکل دیا جانا
Posted On:
20 JUL 2022 6:19PM by PIB Delhi
نئی دہلی،20جولائی ، 2022/اساتذہ اور اسکول سربراہان کی ہنر مندی کو فروغ دینے کے لیے دکشا کے ذریعے بہت سے آن لائن کورسز کی پیشکش کی جاتی ہے۔ این سی ای آر ٹی ، نشٹھا کورسز کی پیشکش کرتی رہی ہے (اسکول سربراہان اور اساتذہ کو مجموعی طور پر جدیدطور طریقے سکھائے جانے کے قومی اقدامات ) ۔
ابھی تک مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے پیش کیے گئے کورس کے لیے دکشا میں 15 کروڑ اندراج کرائے گئے ہیں جن میں مختلف مراکز بھی شامل ہیں۔ ان اندراجات میں اساتذہ ، طلبا، والدین اور دیگر متعلقہ فریق شامل ہیں۔ جیساکہ (اے) میں شروع کیے گئے کورسز کے مطابق ، ان 15 کروڑ میں سے 37 لاکھ سے زیادہ وہ اساتذہ ہیں جنہوں نے نشٹھا سے براہ راست فائدہ اٹھایا ہے اور دکشا پلیٹ فارم کے ذریعے لگاتار پیشہ ورانہ ترقی سی پی ڈی کے کورسز سے فائدہ اٹھایا ہے۔
14 جولائی 2022 کو دکشا پر دو لاکھ 91 ہزار 168 ای مواد موجود تھا۔ فی الحال کیو آر کوڈ والی کل دستیاب نصابی کتابوں کی تعداد 6477 ہے۔ ویبسائٹ کو تازہ ترین شکل دیئے جانے کا عمل جاری ہے۔
این سی ای آر ٹی اساتذہ کی صلاحیت سازی اور انہیں ایک ڈیجیٹل ٹیچر بنانے کے لیے دیگر بہت سی کوششیں کی ہیں۔ این سی ای آر ٹی نے ویبینار کا سلسلہ شروع کیا ہے جس میں اساتذہ ، طلبا اور دیگر متعلقہ فریقوں کو مختلف آئی سی ٹی ٹولز کے بارے میں بتایا جا رہا ہے۔ انہیں تعلیم سے متعلق ٹکنالوجی میں ابھرتے ہوئے رجحانات ، سائبر حفاظت اور سکیورٹی کےبارے میں بھی سکھایا جا رہا ہے۔ ابھی تک ایک گھنٹے پر مشتمل تقریباً 625 اجلاس آئی سی ٹی ٹولز پر منعقد کیے جا چکے ہیں۔ آسان حوالے کے لیے ایک ریپوزیٹری بھی تشکیل دی گئی ہے جسے اِس ویبسائٹ پر دیکھا جاسکتا ہے : https://ciet.nic.in/pages.php?id=webinar&ln=en
اس کے علاوہ ہر ماہ کے آخری ہفتے میں بتائے گئے دن آن لائن کلاسیں بھی منعقد کی جا رہی ہیں۔ یہ کلاسیں تعلیمی ٹکنالوجی (ای ٹی ) اور کمیونکیشن ٹکنالوجی آئی سی ٹی سے متعلق میدانوں میں منعقد کی جا رہی ہے۔ اس طرح کی تقریباً 11 تربیتیں منعقد کی جا چکی ہیں۔ تین لاکھ سے زیادہ اساتذہ نے اِن تربیتی سیشن سے فائدہ اٹھایا ہے۔ آسان حوالے کے لیے ایک ریپوزیٹری بھی تشکیل دی گئی ہے جسے اِس ویبسائٹ پر دیکھا جاسکتا ہے : https://ciet.nic.in/workshop-training.php?&ln=en
یہ جانکاری تعلیم کی وزیر مملکت محترمہ انّ پورنا دیوی نے راجیہ سبھا میں آج ایک تحریری جواب میں دی ۔
…..
ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔
U - 7862
(Release ID: 1843293)
Visitor Counter : 138