دیہی ترقیات کی وزارت
پی ایم جی ایس وائی سڑکوں کی صورتحال
پانچ برس سے زیادہ کی مدت میں دو اعشاریہ ایک صفر لاکھ کلو میٹر سے زیادہ کی سڑک کے ساتھ 40 ہزار سڑکیں تعمیر کی گئیں
Posted On:
20 JUL 2022 6:33PM by PIB Delhi
نئی دہلی،20جولائی ، 2022/ پچھلے پانچ برس اور موجودہ رواں سال میں پی ایم جی ایس وائی کی مختلف مداخلتوں کے تحت مکمل کی گئی سڑکوں کی تفصیلات:
سال
|
سڑکوں کی تعداد
|
سڑکوں کی لمبائی (کلو میٹر میں)
|
2017-18
|
9,260
|
48,670
|
2018-19
|
8,586
|
48,093
|
2019-20
|
8,678
|
27,305
|
2020-21
|
5,581
|
36,687
|
2021-22
|
6,539
|
41,971
|
2022-23
(14.07.2022) کے مطابق
|
1,883
|
7,513
|
Total
|
40,527
|
2,10,239
|
اس کے علاوہ 14 جولائی 2022 کو 13217 سڑکوں کی تعمیر جاری ہے۔ یہ تعمیر پی ایم جی ایس وائی کی مختلف مداخلتوں کے تحت کی جا رہی ہے۔ اثرات کے جائزے کے مختلف مطالعات جو آزاد ایجنسیوں کی طرف سے کیے گئے ہیں ان میں بتیاا گیا ہے کے پی ایم جی ایس وائی سے دیہی علاقوں کے لیے مارکیٹ تک بہتر رسائی میں مدد ملی ہے اور مختلف شکلوں میں روزگار کے موقعے پیدا ہوئے ہیں۔ اس سے مختلف سماجی خدمات فراہم کرنے میں بھی مدد ملی ہے جیسے تعلیمی اور صحت سے متعلق خدمات۔
دیہی ترقی کے شعبے میں مرکز کی طرف سے شروع کی گئی اسکیموں کے ایک تخمینہ جس میں پردھان منتری گرام سڑک یوجنا بھی شامل ہے۔ نیتی آیوگ کے ترقی پر نظر رکھنے والے اور تخمینے سے متعلق دفتر کی طرف سے کیا گیا ہے۔ یہ تخمینہ 2020 میں لگایا گیا تھا ۔
اس کے علاوہ آئی آئی ایم احمد آباد نے ’’پردھان منتری گرام سڑک یوجنا پی ایم جی ایس وائی کے تحت نتائج پر نظر رکھنے والا نظام جولائی 2017 کے موضوع کے تحت اپنے مطالعے میں بتایا کہ پی ایم جی ایس وائی سڑک کی تعمیر سے غریبوں کی زندگی میں سماجی و اقتصادی اتنی ہی تبدیلی آئی ہے جتنی کہ سماج کے دیگر طبقوں کی زندگی میں ۔ یہاں تک کہ کہیں کہیں اس سے بھی زیادہ ۔
یہ جانکاری دیہی ترقی کی مرکزی وزیر مملکت سادھوی نرنجن جیوتی نے راجیہ سبھا میں آج ایک تحریری جواب میں دی۔
…..
ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔
U - 7864
(Release ID: 1843292)
Visitor Counter : 151