وزارتِ تعلیم

آن لائن تعلیم کو مزید سازگار بنانے کے لیے حکومت کی طرف سے کیے گئے اقدام

Posted On: 20 JUL 2022 6:23PM by PIB Delhi

نئی دہلی،20جولائی ، 2022/ آئین کی تازہ ترین فہرست میں تعلیم اور زیادہ تر اسکول متعلقہ ریاستی حکومت اور مرکز کے زیر انتظام علاقےکے ماتحت ہیں۔ البتہ اس بات کو یقینی بنانے کےلیے کہ دیہی علاقوں  اور ملک کے تعلیمی طور پر پسماندہ ضلعوں میں رہنے والےطلبا سمیت ہر طالب علم کو لگاتار تعلیم حاصل ہوتی رہے اس کے لیے  تعلیم کی وزارت کے تحت اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمے نے کثیر مقصدی  طریق کار اپنایا ہے۔

17 مئی ، 2020 کو آتم نربھر بھارت ابھیان کے حصے کے طور پر پی ایم ای ودیا کے نام سے ایک جامع پہل کی گئی ہے۔ جس کے تحت تعلیم تک مختلف ذرائع سے رسائی حاصل کرنے کے لیے ڈیجیٹل / آن لائن / آئن ایئر تعلیم سے متعلق سبھی کوششوں کو یکجا کیا گیا ہے۔ ان اقدامات میں مندرجہ ذیل باتیں شامل ہیں:

  • دکشا جو ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں : دکشا پروگرام کا اطلاق سبھی درجوں (ایک ملک ، ایک ڈیجیٹل پیٹ فارم  کے لیے کیو آر کوڈ والی اینرجائزڈ نصابی کتابوں پر بھی ہوتا ہے)  اسکول کی تعلیم کے لیے کوالیٹی ای مواد فراہم کرنے کے لیے ملک کا ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچہ ہے
  • ایک مختص سویم پربھا ٹی وی چینل فی جماعت پہلی سے 12ویں تک (ایک کلاس ایک چینل)
  • ریڈیو ، کمیونٹی ریڈیو اور سی بی ایس ای پوڈ کاسٹ – شکشا وانی کا وسیع استعمال
  • نابینہ افراد اور سماعت سے معذور افراد کے لیے خصوصی ای مواد جو ڈیجیٹل طریقے سے اطلاعاتی نظام تک رسائی  (دیزی) پر شروع کیا گیا ہے اور این آئی او ایس ویب سائٹ / یو ٹیوب پر اشاراتی زبان میں شروع کیا گیا ہے

مرکزی حکومت تعلیم پر عالمی وبا کے اثرات کو کم کرنے کے لیے مداخلتوں کے سلسلے میں رہنما ہدایات اور میٹنگوں کے ذریعے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو لگاتار ہدایات دے رہی ہے:

 

نمبر شمار

مداخلت

رہنما ہدایات کے لنک

1

مائگرینٹ مزدوروں کےبچوں کے لیےہدایات

https://www.education.gov.in/sites/upload_files/mhrd/files/Migrant%20labour%20guideline.pdf

2

اسکول سے باہر کے بچوں اور آموزش کے نقصان کو پورا کرنے کے لیے رہنما ہدایات

https://www.education.gov.in/sites/upload_files/mhrd/files/guidelines_oosc.pdf

3

ڈیجیٹل تعلیم پر پرگیاتا رہنما خطوط

https://www.education.gov.in/sites/upload_files/mhrd/files/pragyata-guidelines_0.pdf

4

لگاتار آموزش کے لیے آموزش کے فروغ سے متعلق رہنما خطوط

https://ncert.nic.in/pdf/announcement/Learning_%20Enhancement_Guidelines.pdf

5

اسکول دوبارہ کھولے جانے کے لیے کووڈ 19 سے متعلق صحت اور حفاظت کی  رہنما ہدایات

https://www.education.gov.in/sites/upload_files/mhrd/files/SOP_Guidelines_for_reopening_schools.pdf

6

اسکول تعلیم کے لیے کووڈ ایکشن پلان

https://www.education.gov.in/sites/upload_files/mhrd/files/Covid_Action_Plan.pdf

7

متبادل تعلیمی سال

https://ncert.nic.in/alternative-academic-calendar.php

8

جے این وی رہائشی اسکولوں کے لیے رہنما ہدایات

https://drive.google.com/file/d/lLAc4iKQTqTJkNVDGc5glEDsrDGdAXwC8/view

9

گھر پر مبنی تعلیم  سے متعلق والدین کے لیے رہنما ہدایات

https://www.education.gov.in/sites/upload_files/mhrd/files/MoE_Home_Learning_Guidelines.pdf

10

یتیم بچوں کے لیے رہنما ہدایات

In this regard, a joint DO letter No. 13-10/2021-IS-11 dated 16.06.2021 from Secretary DoSEL, MoE and Secretary, MWCD has been issued to all States and UTs.

11

سی ڈبلیو ایس این کے مقصد سے ای مواد تیار کرنے کے لیے رہنما ہدایات

https://dsel.education.gov.in/sites/default/files/2021-06/CWSN_E-Content_guidelines.pdf

12

سی بی ایس ای صلاحیت پر مبنی جائزے کا فریم ورک

https://cbseacademic.nic.in/web_material/Manuals/Safal_handbook.pdf

13

ٹی ای آئی کے لیے این سی ٹی ای رہنما ہدایات

https://ncte.gov.in/WebAdminFiles/RecentAnnouncement/0_20_08_2020_637335320672297662.pdf

 

 

تعلیم کی وزارت کے ماتحت اسکول تعلیم اور خواندگی کے محکمے نے ڈیجیٹل تعلیم پر انڈیا رپورٹ تیار کی ہے جس میں ملک بھر میں ڈیجیٹل ٹکنالوجی کے استعمال کے ذریعے ڈیجیٹل اور ریموٹ لرننگ دکھائی گئی ہے۔ رپورٹس دیکھنے کے لیے مندرجہ ذیل رابطہ دیا گیا ہے:

ڈیجیٹل تعلیم سےمتعلق انڈیا رپورٹ 2020 :

https://www.education.gov.in/sites/upload_files/mhrd/files/India_Report_Digital_Education_0.pdf

ڈیجیٹل تعلیم سے متعلق  انڈیا رپورٹ 2021:

https://www.education.gov.in/sites/upload_files/mhrd/files/irde_21.pdf

یہ جانکاری تعلیم کی وزیر مملکت محترمہ انّ پورنا دیوی نے راجیہ سبھا میں آج ایک تحریری جواب میں دی ۔

…..

 

 

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U - 7860



(Release ID: 1843288) Visitor Counter : 113


Read this release in: English