سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان میں سڑکوں کے بنیادی اعدادوشمار - 19-2018

Posted On: 20 JUL 2022 4:06PM by PIB Delhi

ہندوستان کی سڑکوں کے بنیادی اعدادوشمار سڑک سے متعلق شعبے پر ایک سالانہ اشاعت ہے۔ اسے سڑکوں پر نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت کے ٹرانسپورٹ ریسرچ ونگ کے ذریعہ پیش کیا ہے۔ ’ہندوستان میں سڑکوں کے بنیادی اعدادوشمار- 19-2018‘ کا موجودہ حجم سال  19-2018 کے دوران ملک میں سڑکوں کے اعدادوشمار کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے۔ اس کے آٹھ حصے ہیں اور اس میں سڑک کی لمبائی، سطحی سڑک کی لمبائی، سڑکوں پر نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت کے اہم اقدامات سے متعلق معلومات شامل ہیں۔ اس رپورٹ میں پیش کردہ ڈیٹا/معلومات ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے مختلف محکموں جیسے ریاستی پبلک ورک ڈپارٹمنٹس، میونسپلٹیوں، پنچایتوں، ریلوے، جنگلات وغیرہ سے حاصل کی گئی ہیں۔

رپورٹ ’ہندوستان میں سڑکوں کے  بنیادی اعدادوشمار- 19-2018‘ بتاتی ہے کہ ہندوستان میں 31.03.2019 کے ریکارڈ کے مطابق 63,31,757 کلومیٹر سے زیادہ سڑکوں کا نیٹ ورک ہے، جو دنیا میں دوسرا سب سے بڑا سڑکوں کا نیٹ ورک ہے۔ 1951-50 سے 19-2018 کے دوران مختلف زمروں کے تحت سڑکوں کی تعمیر میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ کُل تعمیر شدہ سڑک 2019 میں بڑھ کر 63,31,757 کلومیٹر ہو گئی ہے جو کہ 2018 میں 62,15,797 کلومیٹر تھی۔ یہ 1.9 فیصد کا اضافہ ہے۔

سڑکوں کے ذریعہ نقل و حمل ہندوستان کے ٹرانسپورٹ سیکٹر میں غالب حلقہ ہے۔ سال 2020-2019 میں اس نے نقل و حمل کئی  شعبے میں مجموعی 4.58 فیصد کے مقابلے میں شامل مجموعی قدر میں اپنا 3.06 فیصد کا حصہ ڈالا ہے۔ جبکہ ریلوے کا حصہ 0.74 فیصد ایئر ٹرانسپورٹ کا 0.12 فیصد اور واٹر ٹرانسپورٹ کا حصہ 0.08 فیصد رہا۔ سڑکوں پر نقل و حمل کا شعبہ  ریلوے، شپنگ اور ہوائی ٹریفک کے لئے فیڈر کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔

 

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ملک کے مجموعی روڈ نیٹ ورک میں قومی شاہراہیں 2.09 فیصد ہیں اور قومی شاہراہوں کی کل لمبائی 31.03.2019 کو 1,32,499 تھی، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 4.9 فی صد زیادہ ہے۔ مہاراشٹر کے پاس 17,757 کلومیٹر (13.4فی صد) کے ساتھ قومی شاہراہوں کا سب سے بڑا نیٹ ورک ہے اس کے بعد 31.03.2019 کو بالترتیب 11,737 کلومیٹر (8.9 فی صد) اور 10,342 کلومیٹر (7.8 فی صد) کے ساتھ اتر پردیش اور راجستھان کا نمبر آتا ہے۔

ملک کے کل روڈ نیٹ ورک میں ریاستی شاہراہوں کا حصہ 2.8 فیصد ہے۔ ریاستی شاہراہوں کی کل لمبائی 31.03.2019 تک 1,79,535 تھی۔ مہاراشٹر کے پاس 17.83 فی صد (32005 کلومیٹر) کے ساتھ ملک کا سب سے بڑا اسٹیٹ ہائی ویز نیٹ ورک ہے۔

اس کے بعد کرناٹک 10.85فی صد (19473 کلومیٹر)، گجرات 9.33 فیصد (16746 کلومیٹر)، راجستھان8.39 فیصد (15061 کلومیٹر) اور آندھرا پردیش 7.52 فیصد (13500 کلومیٹر) کا نمبر آتا ہے۔ ان پانچوں ریاستوں کا ملک کے مجموعی اسٹیٹ ہائی ویز نیٹ ورک میں 53.9 فی صد حصہ ہے۔

دیہی سڑکیں (بشمول جے آر وائی سڑکیں) ملک کے کل روڈ نیٹ ورک کا 71.4 فیصد ہیں اور ان کی لمبائی 31 مارچ 2019 کو بڑھ کر 45,22,228 کلومیٹر ہو گئی۔ پچھلے سال کے مقابلے میں 2.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مہاراشٹر 4,26,327 کلومیٹر (11.7 فی صد) کے ساتھ دیہی سڑکوں کے سب سے بڑے نیٹ ورک کا حصہ ہے۔ اس کے بعد آسام 3,72,510 کلومیٹر (10.2 فی صد)، بہار 2,59,507 کلومیٹر (7.1 فی صد)، اتر پردیش 2,55,576 کلومیٹر (7.0 فی صد) اور مدھیہ پردیش 2,32,344 کلومیٹر (6.4.فی صد) کا نمبر آتا ہے۔ ان پانچوں ریاستوں کا ملک کی کل دیہی سڑکوں میں 42.4 فی صد حصہ ہے۔

****

 

U.No:7831

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1843286) Visitor Counter : 315


Read this release in: English