سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
ملک میں اولڈ ایج ہومز کو چلانے کا عمل
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
20 JUL 2022 3:05PM by PIB Delhi
سماجی انصاف اور عطائے اختیار کا محکمہ ایک سنٹرل سیکٹر اسکیم کو نافذ کر رہا ہے جس کا نام ہے انٹیگریٹڈ پروگرام برائے سینئر سٹیزنز (IPSrC) جس کے تحت عمل درآمد کرنے والی ایجنسیوں جیسے این جی اوز/ رضاکارانہ تنظیموں وغیرہ کو دوسری باتوں کے ساتھ بزرگ شہریوں کے گھروں (اولڈ ایج ہومز) کی دیکھ بھال کرنے کے لیے امداد فراہم کی جاتی ہے۔ فی الحال 506 سینئر سٹیزن ہومز کو آئی پی ایس آر سی کے تحت مدد فراہم کی جا رہی ہے، جس سے 14,890 بزرگ شہری فائدہ اٹھاتے ہیں۔
ان سینئر سٹیزن ہومز کے کام کی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے محکمہ نے آن لائن درخواستیں جمع کرانے اور ان کا پتہ لگانے، ایسے گھروں کے لیے کم از کم معیارات مرتب کرنے، ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھ پروجیکٹ مانیٹرنگ یونٹس (PMU) کے ذریعے نگرانی وغیرہ جیسے اقدامات کیے ہیں۔
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزیر مملکت محترمہ پرتیما بھومک نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔
**************
ش ح۔ ف ش ع-م ف
U: 7850
(ریلیز آئی ڈی: 1843278)
وزیٹر کاؤنٹر : 110