امور داخلہ کی وزارت
سائبر جرائم کے تئیں نوجوان نسل کی حساسیت
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
20 JUL 2022 5:01PM by PIB Delhi
سائبر اسپیس کے بڑھتے ہوئے استعمال سے نوجوان نسل بھی سائبر جرائم کا شکار ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے آئین کے ساتویں شیڈول کے مطابق ’پولیس‘ اور ’پبلک آرڈر‘ ریاستی موضوعات ہیں۔ ریاستیں/ مرکز زیر انتظام علاقے بنیادی طور پر بیداری پھیلانے اور نوجوان نسل کو سائبر جرائم سے بچانے کے لیے میکانزم تیار کرنے کے لیے ذمہ دار ہیں۔ مرکزی حکومت مختلف اسکیموں کے تحت ایڈوائزری اور مالی امداد کے ذریعے ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ اٹھائے گئے اقدامات کی تکمیل کرتی ہے۔
سائبر جرائم کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لیے، مرکزی حکومت نے ایسے اقدامات کیے ہیں جن میں، دیگر باتوں کے ساتھ، ایس ایم ایس، I4C سوشل میڈیا اکاؤنٹ یعنی ٹویٹر ہینڈل (@Cyberdost)، فیس بک (CyberDostI4C)، انسٹاگرام (cyberdosti4c)، ٹیلی گرام (cyberdosti4c)، ریڈیو مہم کے ذریعے پیغامات کی ترسیل، متعدد ذرائع ابلاغ میں تشہیر کے لیے MyGov کو منسلک کرنا، سائبر سیفٹی اور سیکیورٹی بیداری کا اہتمام کرنا، ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مل کر بیداری ہفتہ کا اہتمام کرنا، نوعمروں/ طلبہ کے لیے ہینڈ بک کی اشاعت وغیرہ شامل ہیں۔ ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں سے بڑے پیمانے پر بیداری پیدا کرنے کے لیے تشہیر کرنے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ، حکومت سائبر سیکورٹی اور حفاظت کے بارے میں وسیع پیمانے پر بیداری پیدا کر رہی ہے جس میں، دیگر چیزوں کے ساتھ درج ذیل شامل ہیں:
- پی ایم ای-ودیا اور YouTube چینلوں کے ذریعے سائبر سیکورٹی اور حفاظت کے لیے کلاس 6 سے 12 کے طلبا کے لیے ہر مہینے کے پہلے بدھ کو 'سائبر جاگرکتا دیوس' کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
- سائبر سیکورٹی اور حفاظت سے متعلق ڈجیٹل وسائل کو ٹی وی چینلوں، ریڈیو اور ڈجیٹل پلیٹ فارم جیسے DIKSHA کے ذریعے تیار کیا جاتا اور پھیلایا جاتا ہے۔
- iii. سائبر سیکورٹی اور حفاظت سے متعلق مواد کو نشٹھا آئی سی ٹی کورسز کے ایک حصے کے طور پر اسکول کے نصاب میں شامل کیا گیا ہے۔ بنیادی سطح پر تقریباً 42 لاکھ اساتذہ اور اسکول سربراہان، 10 لاکھ سیکنڈری سطح پر اور 10 لاکھ پری پرائمری اور پرائمری سطح پر تعلیم یافتہ ہیں۔
- iv. 11ویں اور 12ویں جماعت کے این سی ای آر ٹی کے نصاب میں کمپیوٹر سائنس اور معلوماتی پریکٹس کے مضامین میں سائبر سیکورٹی اور سیفٹی کے باب شامل کیے گئے ہیں۔
- سائبر سیکیورٹی اور حفاظت سے متعلق رہنما خطوط طلبا، اساتذہ، والدین اور اسکولوں کے لیے باقاعدگی سے تیار کیے جاتے اور پھیلائے جاتے ہیں۔
داخلہ امور کے وزیر مملکت جناب اجے کمار مشرا نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ بات کہی۔
**************
ش ح۔ ف ش ع-م ف
U: 7846
(ریلیز آئی ڈی: 1843160)
وزیٹر کاؤنٹر : 114