زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
نامیاتی گاؤں
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
19 JUL 2022 6:32PM by PIB Delhi
زراعت اور کسانو ں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ کرشی وگیان کیندر (کے وی کیز)کو ٹیکنالوجی کی تشخیص اور اس کے اطلاق اور صلاحیت کی ترقی کے لیے مظاہرے کا منڈیٹ دیا گیا ہے ۔ کے وی کیز نامیاتی زراعت کے بارے میں کسانوں اور توسیعی عملے کے لیے ٹریننگ کا اہتمام کرتے ہیں جس میں پیداوار اورنامیاتی ان پٹس کااستعمال شامل ہیں۔ کے وی کیز نے پچھلے تین سالوں کے دوران 1.37 لاکھ کسانوں اور توسیعی اہلکاروں کی شرکت کے ساتھ اس طرح کے 4687 تربیتی پروگرام منعقد کیے ہیں۔
سکم ریاست کے کے وی کیز نامیاتی زراعت سے متعلق اپنی تمام سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں اس لئے کہ حکومت سکم نے اپنے آپ کو ایک نامیاتی ریاست اعلان کیا ہے۔
*************
( ش ح ۔ ا ک۔ ر ب(
U. No. 7811
(ریلیز آئی ڈی: 1842966)
وزیٹر کاؤنٹر : 106