امور داخلہ کی وزارت
مذہبی انتہا پسندی کا پھیلاؤ
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
19 JUL 2022 6:32PM by PIB Delhi
آئی ایس آئی ایس، القاعدہ وغیرہ جیسے عالمی دہشت گردگروپوں کے ذریعہ انتہا پسندی انتہائی چیلنجنگ مسائل میں سے ایک ہے، جس کا سامنا دنیا بھر میں تمام ملکوں کو ہے۔ ہندوستانی تناظر میں، ہندوستان کے خلاف کچھ غیر ملکی ایجنسیاں عالمی دہشت گرد گروپوں کے ساتھ لوگوں میں انتہا پسندی کو بڑھانے کی کوششیں کر رہی ہیں۔ البتہ انتہاپسندی کے نظریات کے تئیں رغبت ملک کی آبادی کے مقابلے میں بہت کم ہے، جس کی وجہ مختلف عناصر اور حکومت کے ذریعہ کی جانے والی کاوشیں ہیں، جن میں شامل ہیں:
- بلا امتیاز حکومت کی مختلف بہبود کی اسکیموں کے ملک گیر احاطہ کو یقینی بنانا ہے۔
- محروم اور دبے کچلے کمیونٹیوں / علاقوں کے لئے خصوصی اسکیمیں۔
- مختلف کمیونٹیوں کے مابین جامع ثقافت اور بقائے باہم کو فروغ دینا۔
- اقلیتوں کے لئے آئینی تحفظ۔
- زندگی کے تمام زمروں میں اقلیتوں اور دیگر کم نمائندگی والی برادریوں کی شفاف نمائندگی کو یقینی بنانے کے لئے ادارہ جاتی کوششیں۔
- اقلیتی برادریوں کے ضابطوں اور ترقیاتی پروگراموں کے لئے اجتماعی پالیسی ، تعاون، اندازہ قدر اور احیاء کے لئے ایک خصوصی وزارت ہے، جو اقلیتی امور کی وزارت ہے۔
- مندرجہ بالا کے علاوہ حکومت نے وزارت داخلہ میں انسداد دہشت گردی اور انسداد انتہا پسندی کی ایک ڈویژن وضع کی ہے، جس کا مقصد مختلف سکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کی مدد کرنا اور ان کے ساتھ تال میل کرنا ہے۔
- حکومت ہند نے ، غیر قانونی سرگرمیوں (روک تھام) کے قانون 1967 کے تحت بہت سی تنظیموں کو دہشت گرد تنظیم / غیر قانونی گروپ بھی قرار دیا ہے۔
یہ معلومات امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب نتیہ نند رائے نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(ش ح- ا ع- ق ر)
(20-07-2022)
U-7805
(ریلیز آئی ڈی: 1842931)
وزیٹر کاؤنٹر : 300