تعاون کی وزارت

 پی اے سیز کے لئے    مثالی ضابطے

Posted On: 19 JUL 2022 6:37PM by PIB Delhi

زراعت کی بنیادی قرض فراہم کرنے والی سوسائٹیوں  (پی اے سیز) کو کثیر مقصدی فعال کاروباری اکائیاں بنانے کے مقصد سے  ریاستی حکومتوں، امداد باہمی کی قومی فیڈریشنوں اور دیگر تمام فریقوں کے ساتھ صلاح مشورے سے مثالی ضابطوں کا مسودہ تیار کیا جارہا ہے۔ یہ مثالی ضابطوں کا مسودہ پی اے سیز کی کارروائیوں میں پیشہ وارانہ صلاحیت، شفافیت اور جواب دہی پیدا کرنے کے لئے مختلف ضابطوں پر مشتمل ہے۔ قابل ذکر ہے کہ  یہ ضابطے ریاستی امداد باہمی قوانین کے تحت رجسٹرڈ اور چلائی جانے والی پی اے سیز کے لئے ہے۔

حکومت امداد باہمی کے اداروں کے لئے  ایک نئی قومی سطح  کی  پالیسی مرتب کرے گی اور نئی امدادی باہمی پالیسی پر دو روزہ قومی کانفرنس تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے  امداد باہمی کے سکریٹریوں/ آر سی ایس کے ساتھ  12 اور 13 اپریل 2022 کو منعقد کی گئی تھی جس میں  قانونی فریم ورک ،  ریگولیٹری، پالیسی اور آپریشن سے متعلق رکاوٹوں کی نشاندہی، کاروبار کرنے میں آسانی، حکمرانی کو مستحکم کرنے کے لئے اصلاحات، نئی اور سماجی کو آپریٹیو  کو فروغ ، غیر فعال کو  آپریٹیوز میں پھر سے جان ڈالنے، کو آپریٹیوز کو  فعال اقتصادی اکائیاں بنانے ، کو آپریٹیوز کے درمیان تعاون اور  کو آپریٹیوز کی رکنیت میں اضافہ کرنے جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس کے علاوہ  63000 پی اے سیز کو کمپیوٹروں سے لیس کرنے کے لئے ایک مرکزی پروجیکٹ بھی شروع کیا گیا ہے تاکہ ان کے کاروبار کو شروع سے آخر تک ڈیجیٹل اور خود کار بنایا جاسکے۔ اس سے پی اے سیز کے کام کرنے میں شفافیت پیدا ہوگی اور اعتماد میں اضافہ ہوگا اور یہ سود میں چھوٹ جیسی  اسکیموں  (آئی ایس ایس)، پی ایم ایف بی وائی، مختلف خدمات کے لئے  فوائد کی براہ راست منتقلی (ڈی بی ٹی) اور فرٹیلائزر اور بیج جیسی اشیا کی فراہمی سے متعلق معلومات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ملک  گیر سطح پر یہ آئی ٹی پروجیکٹ اور پی اے سیز کے ذریعہ مثالی ضابطوں کو اپنائے جانے سے  پی اے سیز کےلئے کثیر مقصدی فعال کاروباری  اکائیاں بننے میں مدد ملے گی۔

یہ بات امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے بتائی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔  و ا۔ ن ا۔

U-7802                  



(Release ID: 1842929) Visitor Counter : 141


Read this release in: English